Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرینچ اوپن :زیوریو، واورینکا، ازارینکا، کویتووا دوسرے دورمیں،مرے باہر

Updated: September 29, 2020, 11:03 AM IST | Agency | Paris

جرمنی کے کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں ڈینس نوواک کو شکست دی۔ واورینکا نے مرے کو ہرادیا

Victoria Azarenka. Picture:INN
وکٹوریہ ازارینکا۔ تصویر: آئی این این

یو ایس اوپن کے رنر اپ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو ، سوئزرلینڈ کے اسٹانسلاس واورینکا اور خواتین کیٹیگری میں سابق نمبر ون بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا اور ساتویں سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویتووا نے فرینچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد کلے کورٹ میں کھیلتے ہوئے زیوریو نے دو گھنٹے پانچ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں آسٹریا کے ڈینس نوواک کو مسلسل سیٹوں میں۵۔۷، ۶۔۲، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا ۔ اس میچ میں زیوریو نے۱۰؍ ایس جبکہ نوواک نے ایک ایس مارا۔ زیوریو نے پہلے سیٹ میں معمولی جدوجہد کی لیکن پہلا سیٹ جیتنے اور دوبارہ اپنے  فارم کو حاصل کرنے کے بعد اگلے دو سیٹ جیتنے میں زیادہ وقت نہیں صرف کیا۔واورینکا نے سابق اولمپک چمپئن  مرے کو ایک گھنٹے اور۳۷؍ منٹ میں۱۔۶، ۳۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں پیشقدمی کی۔ واورینکا نے میچ میں ۹؍ ایس جبکہ مرے نے ۲؍ ایس لگائے ۔ سوئس کھلاڑی نے ۴۲؍ ونر اور مرے نے میچ میں۱۰؍ ونر لگائے۔ کویتووا نے فرینچ اوپن کی شاندار شروعات کرتے ہوئے اوشین ڈوڈین کو لگاتار سیٹوں میں ۳۔۶، ۵۔۷؍سے شکست دی۔ دو بار کی ومبلڈن چمپئن ۳۰؍ سالہ کویتووا  فرانس کی ڈوڈین کے خلاف پہلے سیٹ میں اپنی سروس پر صرف ۲؍ پوائنٹس سے محروم ہوگئیں۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا لیکن چیک کھلاڑی نے۱۱؍ویں گیم میں ایک اہم بریک حاصل کرلیا اور  ۱۲؍ ویں گیم میں اپنی سروس پر میچ ختم کردیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK