EPAPER
Updated: September 28, 2020, 12:41 PM IST | Agency | Abu Dhabi
وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں دیئے گئے تبصروں کے لئے ہندوستان کے سابق تجربہ کار کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر کی حمایت میں عرفان پٹھان کے بعد ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر فروخ انجینئر کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے اور وہ سابق تجربہ کار گاوسکر کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔
وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں دیئے گئے تبصروں کے لئے ہندوستان کے سابق تجربہ کار کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر کی حمایت میں عرفان پٹھان کے بعد ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر فروخ انجینئر کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے اور وہ سابق تجربہ کار گاوسکر کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ اس سے قبل گاوسکر بھی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔گاوسکر کو انوشکا شرما کا نام لیتے ہوئے وراٹ کوہلی کے فارم پر تبصرہ کرنے پر لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ پاکستانی آبزرور سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر نے کہا کہ ہم ہندوستانیوں میں مزاح کے جذبات کا فقدان ہے اگر سنیل نے وراٹ کوہلی اور انوشکا کے بارے میں کچھ کہا ہے تو یہ مزاحیہ لہجے میں ہوگا نہ کہ برا یا بے حیائی۔ انہوں نے کہا کہ میں گواسکر کو اچھی طرح سے جانتا ہوں اس لئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر وہ کچھ کہتے ہیں تو وہ اسے مضحکہ خیز لہجے میں کہتے۔