Inquilab Logo Happiest Places to Work

دفاعی چمپئن بنگلہ دیش کو باہر کر کے ہندوستان سیمی فائنل میں داخل

Updated: January 31, 2022, 2:00 PM IST | Agency | Antigua

انڈر ۱۹؍ورلڈ کپ میں ہندوستان کی ۵؍وکٹ سے فتح۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ۔ گیندبازوں نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو کھیلنے نہیں دیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اینٹیگا(ایجنسی):ہندوستانی انڈر ۱۹؍ مردوں کی کرکٹ ٹیم نے سنیچر کو آئی سی سی انڈر۱۹؍ ورلڈ۲۰۲۲ء کے کوارٹر فائنل میچ  میں گزشتہ چمپئن بنگلہ دیش کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی  ہے ۔  بہترین گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو۳۷ء۱؍ اوور میں صرف۱۱۱؍ رن پر آؤٹ کر دیا ۔    اس کے بعد سلامی بلے باز انگکریش رگھوونشی کی۴۴؍ رن کی اننگز کی بدولت ہدف کو۳۰ء۵؍ اوور میں حاصل کر لیا گیا ۔ ہندوستان اب دوسرے سیمی فائنل میں۲؍ فروری کو آسٹریلیا سے کھیلے گا۔ پہلا سیمی فائنل یکم فروری کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔۱۱۲؍ رن کے تعاقب میں اتری ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور ہرنور سنگھ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں تنظیم حسن نے محمد فہیم کے ہاتھوں آؤٹ کروایا ۔ اس کے بعد  بلے بازی  کرنے آئے شیخ رشید نے رگھوونشی کے ساتھ ۷۰؍ رن کی شراکت کی۔ رگھوونشی۴۴؍رن اور راشد۲۶؍ رن بنا کر رپن مونڈل کا شکار بنے۔   اس کے بعد کپتان یش دھل اور کوشل تانبے نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن نے ۴؍ اور تنظیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دھل نے ناٹ آؤٹ۲۰؍ اور تانبے نے ناٹ آؤٹ۱۱؍ رن بنائے۔ رگھوونشی نے صبر کے ساتھ بلے بازی کی اور۶۵؍گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے۴۴؍ رن بنائے ۔ اس کے ساتھ ہی راشد نے۲۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں کا وکٹ جلدی گرنے کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم کو جو کچھ بھی امید تھی، کپتان یش دھل نے۲۰؍ رن کی اننگز کھیل کرخاتم کر دی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مونڈل نے۳۱؍ رن دے کر۴؍ وکٹ لئے۔ کوشل تانبے نے لانگ آن پر چھکا لگا کر میچ کو ختم کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK