Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنئی اور دہلی کے درمیان ٹاپ پوزیشن کیلئے مقابلہ آرائی

Updated: October 04, 2021, 1:32 PM IST | Agency | Dubai

آج آئی پی ایل میں دھونی کی ٹیم دہلی کو زیر کرنے کیلئے کھیلے گی۔ رشبھ پنت کی ٹیم بھی مضبوط ٹیم سے مقابلے کیلئے تیار

MS Dhoni .Picture:INN
دھونی۔ تصویر: آئی این این

 دہلی اور چنئی دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کے میچ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پیر کو یہاں ہونے والے میچ میں پہلے نمبر پر آنے والی چنئی سپر کنگز اور دوسری پوزیشن والی دہلی کیپلس کے درمیان  مقابلہ آرائی ہوگی۔ چنئی اور دہلی دونوں کے درمیان یہ میچ اس آئی پی ایل کا۵۰؍  واں میچ ہوگا اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں میچوں کی نصف سنچری بھی مکمل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے۹؍ میچوں میں جیت اور ۳؍ ہار کے بعد۱۲؍ میچوں میں سے ہرٹیم کے ۱۸؍ پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن  اوسط کی بنیاد پر چنئی پہلے اور دہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ چنئی کا نیٹ رن ریٹ +۰ء۸۲۹؍ جبکہ دہلی کا نیٹ رن ریٹ+۰ء۵۵۱؍ ہے۔ سنیچر کو دہلی نے اپنے میچ میں ممبئی انڈینس کو۴؍ وکٹوں سے جبکہ چنئی کو ہائی اسکورنگ میچ میں راجستھان رائلز سے ۷؍ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مرحلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا  جس میں دہلی نے ۷؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ چنئی نے۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹوں پر۱۸۸؍رن  جبکہ دہلی نے اوپنر شکھر دھون کے۸۵؍ رن کی بدولت ۱۸ء۴؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں پر۱۹۰؍ رن بناکر یکطرفہ انداز میں کامیابی  حاصل کی  تھی۔ دونوں ٹیموں نے متحدہ عرب امارات  مرحلے میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلے آف میں جگہ بنالی  ہے۔ تاہم چنئی نے  سنیچرکو اپنی جارحانہ بلے بازی سے راجستھان کو کچھ حیران کیا تھا۔چنئی  ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو توقع نہیں تھی کہ راجستھان ان پر اس طرح حملہ کرے گا۔ لیکن اس شکست کے بعد   ایم ایس دھونی کو ضرور چوکنا رہنا چاہیے کہ کسی بھی قسم کا تجربہ خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔ تاہم اس شکست میں چنئی کے لیے یہ بھی اطمینان کی بات تھی کہ اس کے اوپنر ریتوراج گائیکواڈ نے اس میچ میں۶۰؍ گیندوں پر شاندار سنچری (۱۰۱؍رن) بنائی اور ناٹ آؤ ٹ پویلین لوٹ گئے تھے۔ وہ مین آف دی میچ رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK