EPAPER
Updated: January 24, 2022, 1:55 PM IST | Agency | Melbourne
اسپینی کھلاڑی نے ایڈرین کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے دی۔ شاپووالوو نے جرمنی کے اسٹار زیوریو کو ۳؍سیٹ میں زیر کردیا ۔بارٹی کی پیشقدمی
؍۲۰؍ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن اسپین کے رافیل ندال اور کینیڈا کے ڈینس شاپووا لوو نے اتوارکو اپنے اپنے پری کوارٹر فائنل میچ جیت کر ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیاجبکہ تیسرے نمبر کے کھلاڑی جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو ہارکر باہر ہوگئے۔خواتین کے مقابلے میں ایشلے بارٹی نے بھی اپنا میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ ندال نے جہاں فرانس کے ایڈرین منارینو کو۶۔۷، ۲۔۶، ۲۔۶؍ سے ہراکرجان نیوکامب کے ساتھ مشترکہ طورپر دوسرے مقام پر۱۴؍ ویں بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہیں شاپووالوو نے جرمنی کے الیگزینڈرزیوریو کو۳۔۶، ۶۔۷، ۳۔۶؍ سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ رافیل ندال نے میچ کے بعد کہا’’ پہلا سیٹ بہت جدوجہد بھرا تھا۔وہاں کچھ بھی ہو سکتاہے،لیکن میں آخر میں تھوڑا خوش قسمت تھا۔ میرے پاس مواقع تھے،لیکن منارینو کو بھی بہت موقع ملے۔ان کی گیند کو قابو کرنا بہت مشکل تھا۔ ان کے شاٹ بہت تیز اور سپاٹ تھے اور میں بہت خوش ہوں کہ میں پہلے سیٹ میں بچ گیا۔‘‘ایک گائل مونفلس نے میومیر کیسمانووچ کو ۵۔۷، ۶۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دے دی۔ ماٹیو بیریٹینی نے پیبلو بُسٹا کو ۵۔۷، ۶۔۷، ۴۔۶؍ سے ہرادیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں نمبر ایک ایشیلے بارٹی نے امانڈا انیسیومووا کو ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرادیا۔ میڈیسن کیز نے پاؤلا بڈوسا کو ۳۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے دی۔ باربورا کریجسیکووا نے سابق نمبر وَن وکٹوریا ازارینکا کو ۲۔۶، ۲۔۶؍ پوائنٹ سے ہرا دیا۔