EPAPER
Updated: March 06, 2021, 2:28 PM IST | Agency | Wellington
کپتان ایرون فنچ (۷۹) کی تیز اننگز اور تیز گیندباز کین رچرڈسن (۱۹؍رن پر۳؍وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف یہاں چوتھا ٹی ۲۰؍میچ جمعہ کو۵۰؍ رن سے جیت کر۵؍ میچوں کی اس سیریز میں ۲۔۲؍ برابری کرلی ۔ فنچ کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۵۶؍ رن بنائے جبکہ نیوزی لینڈ۱۸ء۵؍ اوورس میں۱۰۶؍ رن پر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر ایرون فنچ نے اپنی اننگز میں ۵؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۵۵؍ گیندوں پر۷۹؍ رن بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے دیگر بلے بازوں کا رنوں میں تعاون بے شک کم رہا، لیکن انہوں نے تیزی سے رن بنائے۔ گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے بالترتیب ۹؍ گیندوں پر۱۸، ۱۳؍گیندوں پر۱۹؍ اور۱۰؍گیندوں میں۱۴؍ رن بنائے۔ وہیں گیندبازی کے محاذ پر تقریباً تمام گیند بازکامیاب رہے۔ کین رچرڈسن نے سب سے زیادہ ۳ ؍جبکہ ایشٹن ایگر، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے سب سے زیادہ۳۰؍ رن بنائے۔ انہوں نے۵؍ چوکوں کی مدد سے محض۱۸؍گیندوں پر۳۰؍ رن بنائے۔ اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ نے۱۹؍ اور ڈیون کونوے نے ۱۷؍ رن بنائے۔ گیندبازوں میں لیگ اسپنر ایش سوڈھی ۳؍ وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے ۲؍ اور مشیل سینٹنر نے ایک وکٹ لیا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ٹی ۲۰؍ بھی ۷؍مارچ کو ویلنگٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔