Inquilab Logo Happiest Places to Work

قرنطینہ کا بندوبست نہ ہونے سے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کا دورہ رد کردیا

Updated: February 10, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Melbourne

آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کے درمیان مارچ میں ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز ہونے والی تھی جو منسوخ کردی گئی ہے

Aaron Finch of Australia and Ken Williamson of New Zealand. Picture:INN
آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ۔ تصویر: آئی این این

 آسٹریلیا کا ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کیلئے مارچ میں ہونے والا نیوزی لینڈ کا دورہ رد کردیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو اس کی تصدیق کردی۔  نیوزی لینڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس آسٹریلیائی ٹیم کے کوارنٹین کے  بندوبست کے لئے جگہ نہیں ہے۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈس نے آپسی رضامندی سے اس دورے کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۳؍ میچوں کی یہ ٹی ۲۰؍ سیریز مارچ کے وسط نیپیئر میں کھیلی جانی تھی۔  خیال رہے کہ آسٹریلیا کے اس دورے کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت اپنے پڑوسی ملک آسٹریلیا کے شہریوں کیلئے قرنطینہ ضابطوں  میں نرمی کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس وجہ سے آسٹریلیا نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ۴؍ محدود اوورکے میچ منسوخ کر دئیے ہیں جو۳۰؍ جنوری سے شروع ہونے والے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے اس بارے میں کہا کہ سرحدی پابندیوں کی وجہ سے اس دورے کو رد کرنا تقریباً لازمی ہوگیا تھا۔  جب ہم نے  یہ دورہ مقرر کیا تھا تب ہمیں امید تھی کہ شرائط پورا کرنے والے لوگوں کیلئے ٹرانس تسمان بارڈر کھل جائیں گے لیکن کورونا کے اومیکرون ویرینٹ  کی وجہ سے سب کچھ بدل گیا اور اب یہ دورہ ممکن نہیں ہے۔ یہ بہت مایوس کن ہے۔  ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ۲۰۲۲ء پر حالانکہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو مارچ-اپریل میں نیوزی لینڈ میں منعقد ہونا ہے۔ ساتھ ہی آسٹریلیا کے دورۂ نیوزی لینڈ کی منسوخی کے بعد۲۵؍ مارچ کو نیدرلینڈس کا نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ۲۰؍ میچ جو تورنگا کے بے اوول میں ہونا تھا ،اب نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK