EPAPER
Updated: March 08, 2021, 11:17 AM IST | Abdul Karim Qaim Ali | Mumbai
آف اسپنر نے گیند اور بلے دونوں سے اچھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ۳۲؍وکٹ لئے اور ۱۸۹؍رن بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
احمد آباد میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا خاتمہ ہوگیا۔ ہندوستان کے اس دورے میں انگلینڈ کو ابھی ٹی ۲۰؍اور یکروزہ سیریز کھیلنا باقی ہے لیکن سب سے پہلے ہونے والی ٹیسٹ سیریز دلچسپ رہی ہے۔ آسٹریلیاکو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیاکے حوصلے بلند تھے اور اس نے نےایک۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی داخلہ حاصل کرلیاہے۔ ہندوستان کو اس سیریز کو صفر۔۴؍ یا ایک۔۳؍ سے جیتنا تھا اور اس نے ایک۔۳؍ سے فاتح ہونے کے ساتھ ہی امسال جون میں لارڈس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ حالیہ ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی بات کریں تو اس میں سبھی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا خصوصاً اشون نے خودکو ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے بہترین آف اسپنرس میں شامل ہیں۔ انہوں نےگیند کے ساتھ بلے سے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول اداکیا ۔ انہوں نے ۳۲؍ وکٹ لینے کے ساتھ ہی ۱۸۹؍رن بنائے ۔ہم یہاں ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیاکی کامیابی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ۴؍کھلاڑیوں کی معلومات فراہم کررہے ہیں۔عبدالکریم قاسم علی
ممبئی :احمد آباد میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا خاتمہ ہوگیا۔ ہندوستان کے اس دورے میں انگلینڈ کو ابھی ٹی ۲۰؍اور یکروزہ سیریز کھیلنا باقی ہے لیکن سب سے پہلے ہونے والی ٹیسٹ سیریز دلچسپ رہی ہے۔ آسٹریلیاکو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیاکے حوصلے بلند تھے اور اس نے نےایک۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی داخلہ حاصل کرلیاہے۔ ہندوستان کو اس سیریز کو صفر۔۴؍ یا ایک۔۳؍ سے جیتنا تھا اور اس نے ایک۔۳؍ سے فاتح ہونے کے ساتھ ہی امسال جون میں لارڈس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ حالیہ ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی بات کریں تو اس میں سبھی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا خصوصاً اشون نے خودکو ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے بہترین آف اسپنرس میں شامل ہیں۔ انہوں نےگیند کے ساتھ بلے سے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول اداکیا ۔ انہوں نے ۳۲؍ وکٹ لینے کے ساتھ ہی ۱۸۹؍رن بنائے ۔ہم یہاں ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیاکی کامیابی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ۴؍کھلاڑیوں کی معلومات فراہم کررہے ہیں۔