EPAPER
Updated: December 12, 2019, 9:35 PM IST | Mumbai
ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۰ء کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے والی ہندوستانی ڈبلز بیڈ منٹن کھلاڑی اشوینی پونپا نے سنیچرکو کہا کہ وہ آئندہ سیزن میں فٹنیس اور اعتماد حاصل کرنے پر کام کر رہی ہیں
ممبئی : ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۰ء کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے والی ہندوستانی ڈبلز بیڈ منٹن کھلاڑی اشوینی پونپا نے سنیچرکو کہا کہ وہ آئندہ سیزن میں فٹنیس اور اعتماد حاصل کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ بیڈمنٹن کے لئے اولمپک کوالیفکیشن کا وقت ۲۹؍ اپریل ۲۰۱۹ء سے شروع ہوچکا ہے جو۲۶؍ اپریل ۲۰۲۰ء تک جاری رہے گا جبکہ کوٹہ کا فیصلہ کرنے کے لئے درجہ بندی کی فہرست ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۰ء کو جاری کی جائے گی۔
خاتون ڈبلز میں این سکی ریڈی کے ساتھ جوڑی بنانے والی اشوینی نے کہا’’میری توجہ جسم کو مضبوط بنانے اور فٹ رکھنے پر ہے اور بنیادی مشقوں پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہے جو اس کو مضبوط بنائے گی۔‘‘ یہ سال ڈبلز کیلئے اچھا نہیں رہا۔ انہوں نے۲۰؍ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے جس میں انہیں۱۳؍ پہلے اور دوسرے مرحلے میں ۳؍ میں ہار گیا تھا۔ اشوینی جنہوں نے لندن اولمپکس۲۰۱۲ء اور ریو اولمپکس ۲۰۱۶ء میں جوالا گٹا کے ساتھ مقابلہ کیا ، نے کہا’’میری سکی ریڈی کے ساتھ اچھی جوڑی ہے۔‘‘ ہم نے ٹاپ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی میچ کھیلے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے پہلے راؤنڈ میں سخت میچ ہوئے جس میں ہم زیادہ تر میچ ہار گئے۔
دولت مشترکہ کھیل۲۰۱۰ء میں طلائی تمغہ جیتنے والے اس کھلاڑی کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ڈبلز میں صلح کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج آنے میں وقت لگتا ہے۔ خاص طور پر ڈبلز میں یہ مختصر وقت میں نہیں ہوتا ہے۔ اب کھیل بھی بہت بدل گیا ہے۔