Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجازت کے بغیرایم این ایس نے وڈولی ریلوے بر یج کا افتتاح کر دیا

Updated: March 23, 2021, 10:31 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

بالآخر گزشتہ ۱۲ ؍سال سے زیر تعمیر وڈولی ریلوے فلائی اوور بر یج بن کر تیار ہو گیا ۔

Wadoli Bridge
ایم این ایس کارکنان نےعوام کیلئے برج کھول دیا۔

بالآخر گزشتہ ۱۲ ؍سال سے زیر تعمیر وڈولی ریلوے فلائی اوور بر یج بن کر تیار ہو گیا ۔ شہری انتظامیہ نے پیر کو فلائی اوور بر یج کے افتتاح کا اعلان کیا تھا تاہم چند تکنیکی دشواریوں کے سبب اسے مؤخر کردیا گیا۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم این ایس کے رکن اسمبلی راجو پاٹل نے سیکڑوں کار کنان کے ہمراہ وڈولی ریلوے بر یج کا افتتاح کردیا۔ بر یج کے شروع ہوتے ہی شہر یوں نے خوشی کا اظہار کیا۔     عیاں رہے کہ پیر کا دن کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کیلئے’ بر یج ڈے‘ ثابت ہوا۔ علی الصباح ڈومبیولی میں کوپری ریلوے بر یج کے گرڈر داخل ہو نے پر شیو سینا اور بی جے پی کے در میان سبقت کی لڑائی شروع ہو گئی۔ شام  کوایم این ایس کے رکن اسمبلی راجو پاٹل ، ضلعی صدر الہاس بھویئر اور سیکڑوں ور کروں نے وڈولی ریلوے بر یج پہنچ کر جبراً افتتاح کیا اور جم کر آتش بازی کی۔ اچانک ریلوے فلائی اوور بر یج کے کھل جانے سے شہری حیرت میں پڑ گئے۔
  اس موقع پر رکن اسمبلی راجو پاٹل نے شیو سینا اور بی جے پی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی پارٹیاں صرف ایونٹ کر نے کے فراق میں رہتی ہیں۔ جب بر یج بن کر تیار ہو گیا ہے تو اُسے شہر یوں کیلئے بِلا تاخیر کھول دینا چاہیے تھا لیکن صرف نگراں وزیر کی مصروفیت کے باعث افتتاح کا پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK