EPAPER
Updated: January 13, 2022, 11:11 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow
یو پی کانگریس سوشل میڈیا پر سرگر م ہوگئی ہے ۔ بدھ کو ا س کی جانب سے ’یوگی مودی جواب دو‘..’اتر مانگے اترپردیش ‘پو سٹر مہم کا آغاز کیا گیا جس میں پوسٹر بنا کر یوگی کی ایک ایک کمی کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
یو پی کانگریس سوشل میڈیا پر سرگر م ہوگئی ہے ۔ بدھ کو ا س کی جانب سے ’یوگی مودی جواب دو‘..’اتر مانگے اترپردیش ‘پو سٹر مہم کا آغاز کیا گیا جس میں پوسٹر بنا کر یوگی کی ایک ایک کمی کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ ایک پوسٹر میں اتر مانگے اتر پر دیش (اتر پردیش کو جواب چاہئے ) کے تحت لکھا گیا :’’اناؤ ، ہاتھر س ، پر یاگ راج ، شاہجہا ں پور اور بدایوں ... پوری ریاست میں بیٹیوں پر ظلم ڈھائے گئے ۔ بی جے پی کی طرف سے صرف جھوٹے پر چار ہوئے۔ ‘‘ آخر میں لکھا گیا : ’’یوگی مودی جواب دو۔‘‘ اسی طرح ایک ٹویٹ میں لکھا گیا : ’’بی جے پی نے جمہوریت کے چوتھے ستون پر بار بار حملہ کیا اور دبا ؤ ڈال کرعوام کی آواز دبانے کی کوشش کی ، جمہوریت بچانے کیلئے بی جے پی کو ہرا نا ہوگا ۔‘‘ اس کے تحت دیئے گئے پوسٹر میں کہا گیا :’’ پریس کی آزادی واپس لانا چاہتےہیں؟‘‘ پھر ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کی حوالے سے بتایا کہ ’رپورٹرس وِدآؤٹ بارڈرس ‘کی رپورٹ کے مطابق ہندو ستان نے اپنی کم ترین ۱۴۲؍ ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ ‘‘ نیچے لکھا گیا ہے :’’ بی جے پی کو ہرائیے۔‘‘اس ٹویٹ میں انگریزی میں ہیش ٹیگ ’ڈیفیٹ بی جے پی‘ ( بی جے پی کو ہرا ئیے) لکھا گیا ہے۔ ایک اور پوسٹر میں اتر مانگے اتر پر دیش (اتر پردیش کو جواب چاہئے ) کے تحت لکھا گیا :’نوکری مانگ رہے بے روز گار نوجوانوں پرلا ٹھیاں کیوں بر سائیں ؟‘‘ اس پوسٹر کے بھی آخر میں یوگی مودی جواب دو لکھا گیا ہے ۔اسی طرح ایک پوسٹر میں اتر مانگے اتر پر دیش (اتر پردیش کو جواب چاہئے ) کے تحت سوال کیا گیا :’’ کسانوں کو کچلنے والے مجرم کے باپ کو کابینہ سے کیوں نہیں ہٹایا ؟‘‘ اس میں بھی یوگی مودی سے جواب طلب کیا گیاہے ۔ یہ پوسٹر فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر جاری کئے گئے ۔ ہاتھر س سانحہ پر بھی ایسا ہی پوسٹر جاری کیا گیا۔ اسی طرح کانگریس نے چھوٹے چھوٹے ویڈیوز بھی ٹویٹ کئے ہیں۔