EPAPER
Updated: March 16, 2021, 11:26 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan
مہاوترن کے اعلیٰ افسر کے کیبن کی لائٹ اور پنکھے بند کرکےموم بتی کا تحفہ دیا
ایک طرف لاک ڈاؤن کے دوران بے تحاشہ بجلی بل آنے سے عوام میں حکومت کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے تو دوسری جانب مہاوترن کمپنی نے اضافی بل ادا نہ کر نے والے صارفین کا بجلی کنکشن منقطع کر نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔مہاوترن کمپنی کے اس اقدام سے ناراض مہاراشٹر نو نر مان سینا(ایم این ایس) کے کار کنان نے کلیان مشرق میں واقع مہاوترن کمپنی کے دفتر پہنچ کر اعلیٰ افسر کے کیبن کی لائٹ اور پنکھے بند کردینے کے بعد انہیں تحفتاً موم بتی تقسیم کی۔ اس موقع پر ایم این ایس کے کارکنان نے دھمکی آمیزانداز میں افسران کو وار ننگ دی کہ اگر صارفین کا بجلی کنکشن منقطع کیا جائے گا تو وہ محکمہ بجلی کے دفتر کو آگ کے حوالے کردیں گے۔
مہاراشٹر میں اضافی بجلی بل کا مسئلہ دھیرے دھیرے زور پکڑ رہا ہے۔صوبے کی سبھی اپوزیشن جماعتیںاضافی بجلی بل کے خلاف کئی مہینوں سے احتجاج کررہی ہیں ۔وہیں سر کار نے بجلی بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اُن کا بجلی کنکشن منقطع کر نے کا حکم دیا ہے۔
اس ضمن میں مہاوترن کمپنی نے کلیان اور ڈومبیولی میں متعدد صارفین کے بجلی کنکشن منقطع کر نے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ بجلی کمپنی کی من مانی کے خلاف پیر کو ایم این ایس کے مقامی لیڈریو گیش گوہانے، مہندر کُندے اور انّتا گائیکواڑ نے ٹاٹا پاور ناکہ پر واقع مہا وترن کمپنی کے دفتر پہنچ کر ایگزیکیٹو انجینئر نر یندر دھباڑ کے کیبن کی لائٹ اور پنکھے تقریباً ایک گھنٹے تک بند رکھ کر اُن سے اند ھیرے میں ہی بات چیت کی۔ ایم این ایس کے کار کنان نے بجلی کمپنی کے آفیسر کے دفتر کی لائٹ اور پنکھا بند کر کے انہیں احساس دلایا کہ کس طر ح بجلی چلی جانے سے عوام کو تکلیف ہو تی ہے۔ بعد ازاںکار کنان نے نر یندر دھباڑ کو موم بتی تحفہ میں دی۔ اس موقع پر ایم این ایس کے کار کنان نے محکمہ بجلی کے آفیسر کو دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اگر صارفین کا بجلی کنکشن منقطع کر نے کا سلسلہ نہیں روکا گیا تو وہ دفتر کو ہی آگ لگا دیں گے۔