Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھاری برف باری کی وجہ سے سیاحوں کو منالی لوٹایا جارہا ہے

Updated: January 03, 2021, 10:47 AM IST | Agency | Shimla

دو سو پچاس گاڑیوں کو اٹل ٹنل کے راستہ لاہول اسپتی سے منالی واپس لایا گیا، مزید سیاحوں کو واپس بھیجا جائے گا

Manali - Pic : INN
منالی ۔ تصویر : آئی این این

ہماچل پردیش کے قبائلی ضلع لاہول اسپتی میں بھاری برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ۲۵۰؍ سے زائد گاڑیوں کو اٹل ٹنل کے راستے منالی واپس بھیج دیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ لاہول اسپتی منالی سے زیادہ اونچائی پر ہے اور وہاں ہر سال بھاری برف باری ہو تی ہے۔  ادھر پولیس نے منالی کے سولنگ نالہ سے سیاحوں  کےآگے جانے پر روک لگا دی ہے۔ سیاحوں کو اٹل ٹنل سے واپس بھیجا جارہا ہے۔ دراصل ان سیاحوں کی لاہول اسپتی میں کوئی بکنگ نہیں تھی ۔ اس لئے برف باری کے پیش نظر پولیس نے احتیاطی طور پر سیاحوں کی ۲۵۰؍ گاڑیوں کو ٹنل سے منالی واپس لوٹا دیا ہے۔
        پولیس سپرنٹنڈنٹ لاہول اسپتی مانوورما نے بتایا کہ ضلع میں تازہ برف باری کے دوران گاڑیاں چلانا کافی مشکل ہے۔ ایسے میں سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظرجن  سیاحوںکے پاس لاہول اسپتی میں بکنگ نہیں ہے ایسی ۲۵۰؍ گاڑیاں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔     انہوں نے کہا کہ برف باری سے وادی میں سڑکوں پر پھسلن   بڑھ گئی  ۔ اس لئے سیاحوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ لاہول اسپتی میں برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد و رفت کو روکا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم کامزاج  ایسا ہی رہتاہے تو سڑک پر ٹریفک بھی روکی جاسکتی ہے ۔ ابھی سولنگ نالہ سے آگے کسی بھی سیاح کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK