Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی کے بجٹ میں فیروز آباد کی کانچ کی صنعت کا کوئی ذکر نہیں

Updated: February 25, 2020, 10:23 AM IST | Tanzeel Ahmed | Firozabad

حکومت کی وعدہ خلافی سے فیروز آباد کے باشندوں میں ناراضگی، یوگی نے شہر کی صورت بدلنےکی بات کہی تھی ۔ شہر کے عوام خاص طور پر کانچ کے صنعتکار یوگی کے بمپر بجٹ سے سخت برہم ہیں۔ کرائون اووَرسیز کے چیئرمین سید اویس مکرم نے کہا کہ ریاستی حکومت فیروزآباد کے عوام سے وعدے تو بڑے بڑے کرتی ہے، لیکن جب وعدہ پورا کرنے کاوقت آتا ہے تو سرے سے نظر انداز کر دیتی ہے۔  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جب فیروزآباد آئے تھے تو اُنہوں نےایک پروڈکٹ ایک ضلع کے نام پر فیروزآباد کی صورت بدل دینے کی بات کہی تھی، لیکن جب اُنہوں نے بجٹ پیش کیا تو اُس میں فیروزآباد کی کانچ صنعت کا کہیں ذکر تک نہیں کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ ۔ تصویر : آئی این این
یوگی آدتیہ ناتھ ۔ تصویر : آئی این این

 فیروزآباد : شہر کے عوام خاص طور پر کانچ کے صنعتکار یوگی کے بمپر بجٹ سے سخت برہم ہیں۔ کرائون اووَرسیز کے چیئرمین سید اویس مکرم نے کہا کہ ریاستی حکومت فیروزآباد کے عوام سے وعدے تو بڑے بڑے کرتی ہے، لیکن جب وعدہ پورا کرنے کاوقت آتا ہے تو سرے سے نظر انداز کر دیتی ہے۔  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جب فیروزآباد آئے تھے تو اُنہوں نےایک پروڈکٹ ایک ضلع کے نام پر فیروزآباد کی صورت بدل دینے کی بات کہی تھی، لیکن جب اُنہوں نے بجٹ پیش کیا تو اُس میں فیروزآباد کی کانچ صنعت کا کہیں ذکر تک نہیں کیا۔ الحمد انٹر نیشنل کے بانی سید احتشام حسین نے کہا کہ فیروزآباد کے عوام کی اُمیدیں اس لحاظ سے بھی کافی بڑھی ہوئی تھیں کہ یہاں سے نہ صرف ممبراسمبلی اور ممبرپارلیمنٹ بی جے پی کے ہیں، بلکہ میونسپل کارپوریشن کی مئیر سے لے کر کونسلر تک  لیڈروں کا تعلق بی جے پی  سے ہے، چونکہ صوبے میں بی جےپی ہی برسرِ اقتدار ہے ، اسلئےیہاں کا خاص خیال رکھے جانے کی اُمید کی جا رہی تھی، لیکن جب بجٹ پیش ہوا تو اُس میں فیروزآباد کے عوام کو سرے سے انگوٹھا دکھا دیا گیا،  مقامی باشندے خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے صدر ڈاکٹر ریحان فاروق نے کہا کہ فیروزآباد کی ایم ایل اے  اور ایم پی کی سیٹیں زیادہ تر آلو کاشتکاروں سے کیے گئے بڑے بڑے وعدوں کی بنیاد پر جیتی جاتی ہیں، لیکن افسوس کہ یہاں آلو کے کاشتکاروں کو بھی سرے سے نظر انداز کر دیا گیا۔ آلو کی چپس کی فیکٹری کا قیام تو دور اُس بارے میں کوئی تجویز تک پیش نہیں کی گئی ۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رُکن ایس ایم صبور علی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب آلو کاشتکاروں سے وعدہ خلافی کی گئی ہے، تب تب یہاں کے عوام نے انتخابات میں اس وعدہ خلافی کا بدلا ضرور لیا ہے، اس لئے بی جےپی کو ہوشیار ہو جا نا چاہئے ہماری بدلے کی کارروائی کے لئے ، یعنی اس وعدہ خلافی کا بدلا ہم ای وی ایم  کا بٹن دبا کر لیں گے اور بتا دیں گے کہ ہمارا قائد صرف وہی ہو سکتا ہے، جو آلو کاشتکاروں کی بھلائی کے لئے سوچ سکتا ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK