EPAPER
Updated: May 19, 2020, 7:05 AM IST | Agency | New Delhi
آتم نربھر پیکیج سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری سے پیر کو شیئربازار میں ایک ہزار پوائنٹس کی گراوٹ
’آتم نربھر بھارت پیکج‘ سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری سے پیر کو بی ایس ای کا سینسیکس۱۰۶۸ء۷۵؍ پوائنٹس یعنی۳ء۴۴؍ فیصد کم ہو کر تقریباً ۶؍ ہفتے کی نچلی سطح۳۰۰۲۸ء۹۸؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ بیرون ملک پورٹ فولیو انویسٹر(ایف پی آئی) بجا طور فروخت کرنے والے رہے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی آنے سے گھریلو سرمایہ کاروں کا نظریہ کمزور ہوا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیک کو چھوڑ کر دیگر تمام گروپ دباؤ میں رہے۔ بینکنگ اور مالیایتی شعبے پر سب سے زیادہ دباؤ رہا۔ بی ایس ای میں ان کے انڈیکس ۶؍ فیصد سے زیادہ کم ہوئے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی۳۱۳ء۶۰؍ پوائنٹس یعنی۳ء۴۳؍ فیصد کم ہو کر۸۸۲۳ء۲۵؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس کا ۸؍ اپریل کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیاں بھی دباؤ میں رہیں۔ بی ایس ای کا مڈکیپ۳ء۸۷؍فیصد کی گراوٹ میں ۱۱۰۵۵ء۱۷؍ پوائنٹس پر اور اسمال کیپ۲ء۹۲؍ فیصد کم ہوکر ۱۰۳۷۶ء۳۱؍ پوائنٹس پربند ہوا۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں انڈس اِنڈ بینک کے شیئر۱۰؍ فیصد سے کم ہوئے۔ ایچ ڈی ایف سی، ماروتی سوزوکی، ایکسس بینک، الٹرا ٹیک سیمینٹ، بجاج آٹو، آئی سی آئی سی آئی بینک اور بجاج فائنانس ۷؍ سے ۸؍ فیصد تک نقصان میں رہے جبکہ ٹی سی ایس کے شیئر ڈھائی فیصد فائدے میں رہے۔ زیادہ تر غیر ملکی بازار اضافے میں رہے۔ ایشیاء میں ہانگ کانگ کا ہینگسنگ۰ء۵۸؍ فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی ۰ء۵۱؍ فیصد، جاپان کا نکی۰ء۴۸؍ فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ ۰ء۲۴؍ فیصد کی تیزی بند ہوا۔ یورپ میں شروعاتی کاروبار میں جرمنی کا ڈیکس نے۲ء۷۵؍ فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۲ء۲۴؍ فیصد مضبوط ہوا۔