Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت توانائی کی منتقلی اور ماحولیاتی تحفظ کے کاموں کو فروغ دے گی

Updated: February 03, 2022, 11:37 AM IST | Agency | New Delhi

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کااعلان،شمسی توانائی کے شعبے میں اعلیٰ موثر ماڈلزکی تیاری کے لیے۱۹؍ہزار ۵۰۰؍کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی جائے گی تا کہ ۲۰۳۰ء تک شمسی صلاحیت کے ۲۸۰؍گیگا واٹ کے گھریلو مینوفیکچرنگ ہدف کو پورا کیا جا سکے،تھرمل پاور پلانٹس میں ۵؍تا ۷؍فیصد بائیو ماس پیلٹس کو جلا کر سالانہ۳۸؍ایم ایم ٹی کاربن کو روکا جائے گا

The government has vowed to promote solar energy.Picture:INN
حکومت نے شمسی توانائی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تصویر: آئی این این

حکومت نے کہا ہے کہ وہ توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی کاموں کو فروغ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کو بڑھانے والی بیرونی منفی قوتوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔منگل کوپارلیمنٹ میں۲۳۔۲۰۲۲ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بتایاکہ ’’موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سب سے بڑے بیرونی منفی اثرات ہیںجو ہندوستان اور دیگر ممالک کو متاثر کرتے ہیں۔ آب و ہوا کے تحفظ کے لیے ہماری حکومت توانائی کی منتقلی اور آب و ہوا کی جانچ کو فروغ دینے کے وژن پر مبنی ہیں۔‘‘انہوں نےوزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کم کاربن ترقیاتی حکمت عملی کا دوبارہ حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پائیدار ترقی کیلئے ان کی حکومت کے پختہ عزم کی ایک اہم مثال ہے۔ ان کی حکومت کی اس حکمت عملی سے روزگار کے بڑے مواقع کھلتے ہیں، اس لیے ان کی حکومت نے اس حوالے سے بجٹ میں قلیل مدتی اور طویل مدتی کاموں کے لیے بہت سی تجاویز پیش کی ہیں۔ سیتا رمن نے بتایاکہ شمسی توانائی کے شعبے میں اعلیٰ موثر ماڈلزکی تیاری کے لیے پیداواری ترغیبات کے لیے۱۹؍ہزار ۵۰۰؍کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی جائے گی تاکہ۲۰۳۰ءتک نصب شدہ شمسی صلاحیت کے ۲۸۰؍گیگا واٹ کے مطلوبہ گھریلو مینوفیکچرنگ ہدف کو پورا کیا جا سکے۔ سرکلر اکانومی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ معیشت پیداواری صلاحیت بڑھانے اور نئے کاروباروں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ اب انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور غیر رسمی شعبے کے ساتھ انضمام کے مسائل پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر اکانومی کی منتقلی سے پیداوار میں اضافہ اور نئے کاروبار اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس میں ۵؍سے ۷؍فیصد بائیو ماس پیلٹس کو جلا کر سالانہ۳۸؍ایم ایم ٹی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئلے کی گیسی فکیشن اور کوئلے کو کیمیکل میں تبدیل کرنے کے لیے ۴؍ پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے جائیں گکاربن نیوٹرل اکانومی کی جانب حکومت کے اقدامات کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس میں بائیو ماس پیلٹ کا ۵؍ سے۷؍فیصد جل جائے گا جس سے سالانہ  ایم ایم ٹی کی کاربن ڈائی آکسائڈ۳۸؍فیصدکی بچت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے کسانوں کو اضافی آمدنی ہوگی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور کھیتوں میں پرالی جلانے سے بھی بچیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK