Inquilab Logo Happiest Places to Work

فتح پور سیکری کےسیاحتی مقامات پر شہد کی مکھیوں کی دہشت

Updated: January 12, 2021, 10:16 AM IST | Agency | Agra

سیاحوں میں خوف و ہراس، چھتوں سے نکل کر شہد کی مکھیاں سیاحوں اور زائرین کو کاٹ کر زخمی کر رہی ہیں ۔ کیمیکل اسپرے مشین خراب

Fatehpur Sikhri
فتح پو ر سیکری کا بلند دروازہ ۔

 اتر پردیش کے آگرہ کے فتح پور سیکری کی شیخ سلیم چشتی درگاہ ، بلند دروازہ جامع مسجد اور دیگر یادگاروں میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے ہیں۔ ان سے نکل کر شہد کی مکھیاں یہاں  آنے  والے سیاحوں اور زائرین کو آئے دن کاٹ کر زخمی کر رہی ہیں۔  
 مقامی افراد نے بتایا کہ بلند دروازہ اورمتعدد یادگاروں میں شہد کی مکھیوں کے چھتے  ہیں۔ ہر سال محکمۂ آثار قدیمہ ان کو ہٹوا دیتا ہے۔ اس سال شکایت کے باوجود ابھی تک نہیں ہٹایا گیا ہے جس کا خمیازہ یہاں آنے والے سیاحوں اور زائرین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان دنوں فتح پور سیکری کے بلند دروازہ اور شاہی جامع مسجد میں کڑاکے کی سردی کے سبب اچانک شہدکی مکھیاں ادھر سے ادھر اڑنے لگی ہیں۔ گزشتہ سال بھی ایک غیر ملکی سیاح شہد کی مکھیوں سے بری طرح زخمی ہوا تھا۔ گزشتہ سنیچر کو بھی بلند دروازہ کے احاطے میں شیخ سلیم چشتی کی درگاہ میں مکھیاں اڑنے لگیں جس سے وہاں موجود سیاحوں اور زائرین  کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔زیارت کے لئے آ نے والی ایک خاتون اور اس کا بچہ گر کر زخمی ہوگیا۔ اس کی اطلاع ملنے کے  بعد محکمۂ آثار قدیمہ کے افسران میں افراتفری مچ گئی۔ فوری طور پر خاتون اور اس کے بچے کو اسپتال میں طبی امداد کیلئے بھیجا گیا جہاں علاج کے بعد انہیں گھر روانہ کردیا گیا۔ کیمیکل اسپرے مشین خراب ہے۔ اس سلسلے میں کنزرویشن اسسٹنٹ کلندر بِند کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کو چھتوں کو کیمیکل اسپرے مشین کے خراب ہونے کے سبب نہیں ہٹایا جاسکا ۔ جلدہی مشین مرمت ہو جائے گی، اس کے بعد ان چھتوں کو ہٹوا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK