Inquilab Logo Happiest Places to Work

این پی آر کی تفصیلات آن لائن حاصل کرنے کی تجویز

Updated: March 17, 2021, 9:12 AM IST | Agency | New Delhi / Hyderabad

سی اے اے اور این آر سی کے ساتھ ساتھ نیشنل پاپولیشن رجسٹر پر تنازع کے بعد حکومت نے پھر پینترا بدلا

NPR - Pic : INN
این پی آر ۔ تصویر : آئی این این

 این آر سی اور متنازع شہریت قانون (سی اے اے) کے ساتھ ساتھ نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر ) کے تعلق سے ہونے والے تنازع نے حکومت کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے اسی وجہ سے اب اسے ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑسکتا ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی جانب سے این پی آر کی تفصیلات شہریوں کو خود آن لائن بھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے جس سے  این پی آر کا سروے کرنے والے افراد  کے تعلق سے کسی بھی تنازع کو ختم کیا جاسکے گا۔ حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ این پی آر کے لئے آن لائن پورٹل تیار کرکے اس پر تمام طرح کی معلومات جو شہریوں  سے حاصل کرنی ہے اسے خود وہ درج کریں۔ اس میں سروے کرنے والے افسران کا کوئی عمل دخل نہ ہو۔یہ تفصیلات بھرنے کے بعد شہریوں کو ایک یونیک کوڈ دیا جائے گا جسے وہ گھر پر سروے کرنے آنے والے مردم شماری افسران کو بتاکر تمام تفصیلات کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔
  مردم شماری کے معاملات سے منسلک ایک اعلیٰ افسر نے ’دی ہندو ‘ کو بتایا کہ شہریوں کو آن لائن تفصیلات دینے کی اجازت محض اسی لئے دی جارہی ہے کہ ان کے دلوں سے یہ ڈر نکل جائے کہ کوئی افسر اُن کے ساتھ تعصب سے کام لے گا  یا پھرپرانے کاغذات مانگے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن تفصیلات میں بھی ’بائیو میٹرک تفصیل یا دستاویزات نہیں مانگے جائیں گے ۔واضح رہے کہ این پی آر کا پہلا مرحلہ یکم اپریل ۲۰۲۰ء سے شروع ہونے والا تھا لیکن کوروناکی وجہ سے یہ معطل ہو گیا تھا ۔


اسد الدین اویسی کا اعتراض

ایم آئی ایم سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے این پی آر کی پوری مشق پر ہی اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ حکومت کہہ رہی ہے کہ این پی آر یا این آر سی کے لئےدستاویزات کی ضرورت نہیں ہے لیکن این پی آر کے مینول میں تو تحریر ہے کہ دستاویز مانگے جاسکتے ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں این پی آر کی جو مشق کی گئی اس کا بھی ایک ہی مقصد تھا کہ شہریت پر سوالات ہوں۔ ‘‘ اویسی نے مزید لکھا کہ اسی لئے ہمارا اعتراض درست ہے کہ اس مشق کو ہی کوڑے  دان میں پھینکا جائے اور ریاستیں بھی اس معاملے میں واضح موقف اپنالیں ۔ 

npr Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK