Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے ڈی ایم سی میں کووِ ڈ ۱۹کےٹیکہ کاری کیلئے’ڈرائی رن ‘کا کامیاب انعقاد

Updated: January 09, 2021, 11:32 AM IST | Ayjaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) میں کووِ ڈ ۱۹؍ ویکسین کی ٹیکہ کاری مشق کیلئے ۲؍ مقامات پر ’ڈرائی رن‘ رکھا گیا۔ شہری انتظامیہ نے کورونا ٹیکہ کاری کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے کچھ دنوں سے تیاریاں تیز کردی ہیں۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) میں کووِ ڈ ۱۹؍ ویکسین کی ٹیکہ کاری مشق کیلئے ۲؍ مقامات پر ’ڈرائی رن‘ رکھا گیا۔ شہری انتظامیہ نے کورونا ٹیکہ کاری کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے کچھ دنوں سے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ کے ڈی ایم سی کے محکمہ صحت کے مطابق بڑے پیمانے پرٹیکہ کاری کیلئے مختلف مقامات پر ٹرائل  شروع کر کے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔    قومی سطح پر کووڈ ۱۹؍ ویکسین کی ٹیکہ کاری کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ جمعہ کو مہاراشٹر کی ۲۵؍ میونسپل کارپوریشنوں میں ٹیکہ کاری کی مشق کیلئے ڈرائی رن کا انعقاد کیا گیا۔ اسی کے تحت کے ڈی ایم سی کے محکمہ صحت نے کلیان مشرق کے کولسے واڑی کے ناگرک  آروگیہ کیندر اور ڈومبیولی میںپاٹکر ہیلتھ سینٹر میںڈرائی رن رکھا گیا تھا۔  شہر ی انتظامیہ کے مطابق ویکسین لگانے والے عملہ کے اعتماد میں اضافہ کر نے کیلئے ڈرائی رن منعقد کیا گیا تھا۔ کلیان اور ڈومبیولی کے ۲۰؍ افراد کو ڈرائی رن کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔   پہلے مر حلہ میں حفظانِ صحت کے افسران اور ملازمین ،  دوسرے مر حلہ میں پولیس ، سر کاری ملازمین، ۵۰؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یوںاور دیگر بیماریوں میں مبتلا مر یضوں اور تیسرے مر حلہ میں عام شہریوں کو ٹیکہ  لگایاجائے گا۔     گزشتہ مارچ سے کوروناوائرس نے پورے ملک میں ہاہا کار مچا رکھا ہے۔ کورونا سے تحفظ کیلئے ٹیکہ کاری کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ٹیکہ کاری میں کوئی پر یشانی نہ ہواس لئے شہری انتظامیہ نے ڈرائی رن کا کامیاب انعقاد کیا ۔  اس موقع پر ایڈیشنل  میونسپل کمشنر سنیل پوار نے بتایا کہ کورونا ویکسین دیتے وقت سر کاری ملازمین کسی پر یشانی میں مبتلا نہ ہوں نیز ٹیکہ کاری کے دوران ہو نے والی ممکنہ غلطیوں کو پہلے سے درست کر نے کیلئے ۲؍ مقامات پر ڈرائی رن رکھا گیا تھا۔ انہوںنے مزید کہا کہ روزانہ ۱۰۰؍ افراد کو ٹیکہ دینے کی تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK