Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریاست میں سیاحت کےفروغ کیلئےخصوصی وین۔ ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے افتتاح کیا

Updated: September 07, 2020, 9:09 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

مہاراشٹر ٹوریزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم ٹی ڈی سی) نے کورونا بحران سے متاثر سیاحت کے شعبے کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے پہل کردی ہے

Special Vain
وزیرسیاحت آدتیہ ٹھاکرے خصوصی وین کا جائزہ لیتے ہوئے۔

مہاراشٹر ٹوریزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن  (ایم ٹی ڈی سی) نے کورونا بحران سے متاثر سیاحت کے شعبے کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے پہل کردی ہے۔ ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایم ٹی ڈی سی کے ذریعہ خصوصی موٹوہوم کیمپروین کا افتتاح اتوار کو وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے اور وزیر مملکت آدیتی  تٹکرے کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری سیاحت والسا نیر سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر ایم ٹی ڈی سی آشوتوش سائل بھی موجود تھے۔
 ایم ٹی ڈی سی کی اس انوکھے وین سے سیاح اپنی صحت کی دیکھ بھال کرسکیں گے اور مہاراشٹر کی لاجواب خوبصورتی کا نظارہ کر سکیں گے۔  لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد کیمپروین سیاحت کا ایک موثر حل ہے۔ سیاح کیمپروین کرایہ پر لے سکتے ہیں یا ہوٹلوں کی بکنگ کے بغیربھی اس سے سفر کرسکتے ہیں ۔ا س خصوصی وین میں باورچی خانے ، ایک منی بیڈروم ،لیونگ روم ، بنیادی سہولیات اور ٹیرس چھت بھی ہے جو سیاحوں کے لئے گھر سے دور ایک آرام دہ اور گھر جیسا نظم مہیا کراتی ہے۔اس خصوصی وین میں کوڑاکرکٹ کی صاف صفائی کا بھی  انتظام موجود ہے۔ یہ تحفظ ، صحت اور حفظان صحت کو یقینی بناتی ہے۔ جہاں پوری دنیا کووڈ۱۹؍کی وبا کے خلاف لڑ رہی ہے ، ایم ٹی ڈی سی مہاراشٹر میں اس اقدام کو شروع کرکے سیاحت کے شعبے کی بحالی کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔
 اس موقع پر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ایم ٹی ڈی سی سیاحوں کیلئے بہترین نظم ہے جوآزادانہ طور پر سفر کرنا چاہتے ہیں اور مہاراشٹر کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرکے مہاراشٹر کی خوبصورتی کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’حکومت اور مہاوکاس اگھاڑی کا محکمہ،  سیروسیاحت میں عالمی سطح پراپنی  پہچان بنانے کیلئے پرعزم ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK