EPAPER
Updated: March 03, 2021, 11:50 AM IST | Kazim Shaikh | Kashi Mira
یہاں ترقیاتی کام نہ ہونے اور شہریوں کو ہونےو الی دشواریوں کے خلاف شیوسینا کے لیڈران اور پارٹی ممبران کی جانب سے متعدد مطالبات کو لے کر پیر یکم مارچ سے بے مدت احتجاجی دھرنا شروع کیا گیا ہے ۔
یہاں ترقیاتی کام نہ ہونے اور شہریوں کو ہونےو الی دشواریوں کے خلاف شیوسینا کے لیڈران اور پارٹی ممبران کی جانب سے متعدد مطالبات کو لے کر پیر یکم مارچ سے بے مدت احتجاجی دھرنا شروع کیا گیا ہے ۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ جب تک میرا بھائندر مہانگر پالیکا ان کے مطالبات تحریری طورپر پورا کرنے کا وعدہ نہیں کرے گی ، اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ۔
کاشی میراکے علاقے میں مقیم اور شیوسینا کے مقامی لیڈر رام بھون شرما نے انقلاب کو بتایا کہ اس علاقے میں مکان تعمیر کئے جانے کے معاملے میں ہونے والے گھپلے ، بارش کے دوران پورے علاقے میں پانی بھرجانے، ڈیولپمنٹ میں شامل کئے جانے کے بعد بھی راستوں کی تعمیر نہ ہونے، علاقے کے ایک میدان پر قبضہ جات کے خلاف اورکاشی میرا کے متعدد علاقوں میں پینےکا پانی سپلائی اب تک نہ کئے جانے پر شیوسینا پارٹی کی جانب سے بھائندر کے سبھاش چندر بوس میدان میں یکم مارچ سےبے مدت احتجاج شروع کیا گیا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم دھرنے کے دوران سماجی دوری اور ۵۰؍ سےزائد افراد کے جمع نہ ہونے اور ماسک وغیرہ لگاکر حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے صبح ۱۱؍ بجے سے شام ۵؍بجے تک احتجاج کرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں ۔ یہ احتجاج اس وقت جاری رہے گا جب تک ہمیں تحریری طور پر میرا بھائندر مہانگر پالیکا سے مطالبات منظور نہیں کرلئے جاتے ۔