EPAPER
Updated: September 28, 2021, 7:46 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai
ٹیوشن پڑھانے والی نابالغ لڑ کی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں بی جے پی عہد یدار گرفتار جبکہ انسٹاگرام پر دوستی کے بعد لڑکی کا اغوا کر نے والا پولیس کی گرفت میں
گزشتہ ہفتے ڈومبیولی میں حیوانیت کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے ۳۳؍ افراد کے ذریعے ایک ۱۵؍ سالہ نابالغ لڑ کی کو مسلسل ۹؍ مہینے تک اپنی ہوس کا شکار بنانے کا معاملہ سامنے تھا۔ ابھی اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہی ہیں کہ ڈومبیولی کے وشنو نگر پولیس اسٹیشن اور تلک نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں۲؍ الگ الگ واقعات میں نابالغ لڑ کیوں کے ساتھ دست درازی اور اغوا کر نے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پہلا معاملہ نیو گووند واڑی میں پیش آیا جہا ں بی جے پی کے عہد یدار نے ٹیوشن پڑ ھانے والی ایک غر یب ۱۵؍ سالہ لڑ کی کے ساتھ دست درازی کی جبکہ ڈومبیولی مغرب میں رہنے والے ایک لڑ کے نے انسٹا گرام پر دوستی کر کے ایک ۱۳؍ سالہ لڑ کی کا اغوا کر لیا۔
دست درازی کا معاملہ
نیو گووند واڑی میں رہائش پذیر ۱۵؍ سالہ نابالغ لڑ کی اطراف کے چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاکر اہل خانہ کی پرورش کرتی ہے۔ اتوار کی شب ۱۰؍ بجے متاثر ہ لڑ کی ٹیوشن ختم ہو نے کے بعد ایک چھوٹی بچی کو اس کے گھر چھوڑ نے گئی۔ اُس وقت بچی کا والد اور بی جے پی عہد یدار پّپو سہانی نے ٹیوشن پڑ ھانے والی نابالغ لڑ کی کے ساتھ دست درازی اور فحش حر کت کی۔ جب نابالغ لڑ کی نے چیخ و پکار کی تو پیو سہانی وہاں سے بھاگ گیا۔ اس معاملے میں متاثرہ لڑ کی نے تلک نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے پیر کی علی الصباح ۴؍ بجے پیو سہانی کو گرفتار کر کے کلیان کورٹ میں پیش کیا۔ عیاں رہے کہ پیو سہانی ملنڈ میں بی جے پی کا ایک عہد یدار ہے۔
۱۳؍ سالہ نابالغ لڑ کی کا اغوا
ڈومبیولی کے وشنو نگر میں رہنے والی ایک ۱۳؍ سالہ لڑ کی کی انسٹا گرام پر اکشے مہاڈک نامی لڑ کے سے دوستی ہو ئی۔ ۲۰؍ ستمبرکو لڑکی کلاس جانے کیلئے گھر سے نکلی تھی لیکن شام ہو نے تک جب گھر نہیں پہنچی تو اہل خانہ نے وشنو نگر پولیس اسٹیشن میں گمشد گی کی شکایت درج کروائی۔ معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر پولیس نے تفتیش شروع کی ۔ در یں اثناء پولیس کو پتہ چلا کہ اکشے مہاڈک نے لڑ کی کا اغوا کیا ہے۔ پولیس نے اکشے مہاڈ ک کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو اُس نے اپنا گناہ قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے لڑکی کو بھیونڈی کے کالہیر علاقہ میں واقع ایک بلڈنگ میں قید کر کے رکھا ہے۔ پولیس نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر لڑ کی کو اپنے قبضہ میں لیا بعد ازاں اہل خانہ کے سپرد کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے اکشے مہاڈک کے خلاف اغوا اور دست درازی کا کیس درج کیا۔