Inquilab Logo Happiest Places to Work

تلنگانہ میں اسکول کھول دیئے گئے،کووڈ اصولوں پر سختی سے عمل کا حکم، حاضری کم

Updated: September 02, 2021, 8:09 AM IST | telangana

ریاست میں مارچ ۲۰۲۰ء سے اسکول بند ہی تھے، کئی اسکولوں میں اساتذہ نے طلبہ کو پھول پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ،والدین سے میٹنگ بھی کی گئی

The temperature of students in schools was specially checked. (PTI)
اسکولوں میں طلبہ کادرجہ حرارت خاص طور پر چیک کیا گیا۔(پی ٹی آئی )

پورےتلنگانہ میں بدھ سے اسکول کھول دیئے گئے ہیں جو مارچ۲۰۲۰ء میں کووڈ وبا کے پیش نظربند کردیئے گئے تھے۔ گزشتہ روز ریاستی ہائی کورٹ نے اسکولس کو کھولنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد کووڈ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے اسکولوںکو کھولاگیا ہے تاہم اقامتی اسکولوں اورہاسٹلوں کو کھولنے پر ہائی کورٹ کا حکم التواء ہے۔کئی اسکولوں میں اساتذہ نے طلبہ کو پھول پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔اسکولوں میں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کلاسس میں جسمانی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنایاگیا۔بعض اسکولوں میں پیرنٹس ٹیچرس میٹنگ کا بھی اہتمام کیاگیا۔طلبہ کی طویل قطاریں اسکولوں میں بھی  دیکھی گئیں جن میں تعلیم کے تئیں جوش وخروش دیکھاگیا کیونکہ ایک عرصہ کے بعد اسکول دوبارہ کھلے ہیں۔
 کئی طلبہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔تقریباً ۱۸؍ماہ بعد اسکول کو واپسی کے بعد دوستوں کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی۔ ایسے طلبہ جو ورچوئل کلاسس کو جاری رکھنا چاہتے تھے ان کیلئے اسکولوں سے ورچوئل کلاسس کا اہتمام کیاگیا۔بعض اسکولوں کی جانب سے ہنوز شخصی کلاسس کا آغاز نہیں کیاگیا بلکہ یہ اسکول صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں اور آن لائن  کلاسس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 اسی دوران وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی نے شہر حیدرآباد کی وجئے نگر کالونی میں سرکاری اسکول کا معائنہ کیا۔انہوں نے اسکول کی صورتحال کاجائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نےکہاکہ پہلے سے زیادہ احتیاط اور چوکسی کی ضرورت ہے۔اسکولوں میں صبح میں کووڈ کے اصولوں پر عمل کے سلسلہ میں طلبہ کو مشورے دیئے جائیں۔دوپہر کے کھانے کے موقع پر سماجی فاصلہ برقراررکھاجائے۔تمام ڈی ای اوز اور صدور مدارس کو اس سلسلہ میں تال میل پیداکرنے کی ضرورت ہے۔
 واضح رہے کہ ریاست میں پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کی تعداد۶۰؍لاکھ ہے، ان میں ۲۹؍لاکھ طلبہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان طلبہ میں بیداری کی ضرورت ہے۔جس بھروسہ سے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول کو بھیجا ہے، اس بھروسہ پر پورااترنے کی ضرورت ہے۔ پہلے دن اسکولوں میں ۴۰؍فیصد طلبہ کی حاضری رہی۔حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو بھی الرٹ کیا گیا ہے تاکہ وہ اسکولوں کے حالات پر نظر رکھیں ۔ 

telangana Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK