EPAPER
Updated: February 25, 2021, 12:41 PM IST | Agency | Seoul
گزشتہ سال سیمسنگ نے سب سے زیادہ کیو ایل ای ڈی اور دیگر بڑے اسکرین کے ٹی وی خوب فروخت کئے
سیمسنگ الیکٹرانکس ۲۰۲۰ء میں ٹی وی فروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی قرار دی گئی ہے۔ گزشتہ سال سیمسنگ نے سب سے زیادہ کیو ایل ای ڈی اور دیگر بڑے اسکرین کے ٹی وی فروخت کئے۔ انڈسٹری ریسرچر’ اومیڈیا‘ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اس کمپنی کا مارکیٹ شیئر گزشتہ سال۳۱ء۹؍ فیصد رہا جبکہ ۲۰۱۹ء میں کمپنی کا مارکیٹ شیئر۳۰ء۹؍ فیصد تھا۔
واضح رہے کہ سیمسنگ مسلسل ۱۵؍ برسوںں سے عالمی منڈی میں اپنی برتری مضبوط بنارہی ہے۔ اس کے بعد اس فہرست میں جنوبی کورین کمپنی ایل جی دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کا مارکیٹ شیئر۱۶ء۵؍ فیصد رہا۔ وہیں جاپان کی سونی کارپوریشن ۱ء۹؍ فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرنے میںکامیاب رہی ۔ اومیڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیمسنگ نے گذشتہ سال ۷ء۷۹؍ ملین (تقریبا۷۰ء۶۹؍ لاکھ) یونٹ کیو ایل ای ی ٹی وی فروخت کئے۔ ۲۰۱۹ء میں یہ تعداد ۵ء۳۲؍ ملین (تقریبا ۵۰ء۳۲؍ لاکھ) یونٹ تھی۔ اس میں کیو ایل ای ڈی ٹی وی کی فروخت سے ہونے والی مجموعی آمدنی۳۵ء۵؍ فیصد ہے۔ پریمیم ٹی وی سیکشن میںجس کی قیمت۲۵۰۰ ڈالر تھی یا اس سے زیادہ ، اس کا مارکیٹ شیئر بھی ۴۵ء۴؍فیصد تھا۔ اس ی کے ساتھ ۸۰؍ انچ یا اس سے زیادہ کی اسکرین والے ٹیلی ویژن کی فروخت کا مارکیٹ شیئر ۵۰ء۸؍ تھا۔ واضح رہے کہ سیمسنگ ۲۰۰۶ءمیں ٹی وی مارکیٹ میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا تھا۔ اس وقت اس کا بورڈ آکس ٹی وی سیریز کامیاب رہا تھا۔ اب سیمسنگ کا کہنا ہے کہ اس کے پریمیم کیو ایل ای ڈی اور بڑے سائز والے ٹی وی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ اومیڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باوجود گزشتہ سال دنیا بھر میں۲۲۵ء۳۵؍ ملین ٹیلی ویژن فروخت ہوئے ۔ ۲۰۲۰ء کی آخری سہ ماہی میں دنیا بھر میں ریکارڈ سطح پر ۷۰ء۲۴؍ ملین ٹی وی فروخت ہو ئے۔ا س دوران زیادہ تروقت لوگوں نے گھروں میں گزارا۔