Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس یوکرین کشیدگی پر مغربی ممالک کو’’خوف وہراس‘‘ پھیلانے سے باز رہنے کا انتباہ

Updated: January 30, 2022, 10:15 AM IST | Kiev

یوکرین کے صدر نے متنبہ کیا کہ ’’ہمیں اس خوف کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔‘‘ امریکی صدر کو بھی تحمل کا مشورہ دیا

Ukrainian troops appear to be active on their borders. (Photo: Agency)
یوکرین کے فوجی اپنی سرحدوں پر مستعد نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: ایجنسی)

یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی پر مغربی ممالک اور امریکہ کی بیان بازی پر تشویش کااظہار کرتےہوئے یوکرین  کے صدر وولودیمیرزیلنسکی نے مغربی ممالک سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی سرحد پر روسی فوجوں  کی تعیناتی کے معاملے میں ’’خوف وہراس‘‘ نہ پھیلائیں ۔ بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت  میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہمیں اس خوف کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے عوام کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس خوف کے ماحول نے یوکرائن کی پہلے سے ہی کمزور معیشت میں سرمایہ کاری کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔  زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی تحمل  کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر  اپنی سخت بیان بازی سے’’غلطی‘‘کررہے ہیں۔
  یاد رہے کہ بائیڈن نے جمعرات کو اندیشہ ظاہر کیاتھا کہ  روس اگلے ماہ اپنے پڑوسی ملک  پر حملہ کرسکتا ہے۔ دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کوئی جنگ نہیں چاہتا۔ اس وقت یوکرین کی سرحد پر تقریباً ایک لاکھ افواج تعینات ہیں لیکن وولودیمیرزیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی بڑا خطرہ نظر نہیں آتا کیونکہ گزشتہ موسم بہارمیں بھی روسی فوجی اسی طرح موجود تھے۔
 یوکرینی صدر نے کیف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ بعض انتہائی قابل احترام سربراہان مملکت بھی ایسے اشارے دے رہیں گویا کل ہی جنگ شروع ہو جائے گی۔ اس طرح کے خوف و ہراس سے ہمارے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی   عدم استحکام یوکرین کیلئے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ انہوں  نے  روس کے ساتھ فوجی تصادم  کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا تاہم کہا کہ وہائٹ ہاوس جنگ کے خطرے بڑھا چڑھا کر پیش کر کے ’’غلطی‘‘ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات صدر بائیڈن کو گزشہ شام فون پر بات چیت کے دوران بتا چکے ہیں۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ ’’سڑکوں پر کوئی ٹینک نہیں ہیں، لیکن میڈیا یہ تاثر دے رہا ہے کہ ٹینک موجود ہیں، ہم جنگ میں ہیں، ہماری فوج سڑکوں پر اتر آئی ہے... ایسی کوئی بات نہیں ہے

russia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK