Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملازمت دلانے کے بہانے پیسے اینٹھنے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش

Updated: June 22, 2021, 8:02 AM IST | nanded

ہنگولی پولیس نے ملک گیر کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں لکھنؤ،دہلی ،ممبئی ،کلیان اور ناندیڑ سے ۷؍افراد کو گرفتار کیا ہے

Accused arrested by Hingoli police.Picture:Inquilab
ہنگولی پولیس کی گرفت میں ملزمین تصویر انقلاب

):سرکاری محکموں میں نوکری کا جھانسہ دے کر بے روزگار نوجوانوں سے لاکھوں روپوں کی لوٹ کرنے والے گروہوں کا پردہ فاش ہواہے ۔ ہنگولی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ۷؍ ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے۲۰؍ لاکھ روپوں سے زائد کی مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ اس طرح کا  انکشاف ناندیڑ رینج کے آئی جی نثار تانبولی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔
 میڈیاکو تفصیلات فراہم کرتےہوئے انہوں  نے کہا کہ نوکری کے نام پر پیسوں کی وصولی کرنے  والے افراد کی ٹیم کا جال پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب اس ریکٹ کا شکار بننے والے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن بسمت میں شکایت درج کی ۔اپنی شکایت میں اس نے کہا کہ سنتوش بنواری لال (جون پور، یوپی) ۲۰۱۸ء میں نے ریل محکمے میں ملازمت دلانے کیلئے ۱۰؍ لاکھ روپوں کی مانگ کی۔الگ الگ بینک کھاتوںمیں اس نے یہ رقم جمع کی۔ بعد میں پیسے دینے کے بعد فرضی اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی جاری کیا گیالیکن جب اس نے اس کی تہہ میں جاکر پتہ کیا تو اس کو سمجھ میں آیا کہ اس کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہواہے ۔اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔اس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لکھنؤ،دہلی ،ممبئی ،کلیان اور  ناندیڑ سے۷؍افراد کو گرفتار کیا گیاہے ۔ ان کے  قبضہ سے جعلی سرکاری دستاویزات، اسٹیمپ، شناختی کارڈ اور لیٹر پیڈ ،بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف ہواکہ ملزمین  سرکاری محکموں میں ملازمت دینے کے نام پر دس دس لاکھ روپے وصول کر رہے تھے۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK