Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی دنیا کی آلودہ ترین راجدھانی: رپورٹ

Updated: March 18, 2021, 10:35 AM IST | Agency | New Delhi

پورے ملک میں فضائی آلودگی کی سطح کو خطرناک ترین قرار دیا گیا

Delhi Air Pollution - Pic : INN
دہلی فضائی آلودگی ۔ تصویر : آئی این این

قومی راجدھانی دہلی کو ایک رپورٹ میں عالمی سطح پر آلودہ ترین راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی جانب سے تیار کردہ ورلڈ کوالٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے ۵۰؍آلودہ ترین شہروں میں بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان کے ۴۹؍ شہر شامل ہیں۔ ممالک کی درجہ بندی میں بنگلہ کی صورت حال خراب ترین قرار دی گئی ہے۔ اس کے بعد پاکستان اور ہندوستان کی فضا سب سے خراب قرار دی گئی ہے۔ 
 ورلڈ کیپٹل سٹی ریکننگ میں دہلی سر فہرست ہے، جبکہ اس کے بعد بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ اور منگولیا کی راجدھانی اولانبٹار ہیں۔ غورطلب ہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں آلودگی کے معاملہ میں بہتری درج کی گئی ہے، جس میں۲۰۱۹ء کے مقابلہ ۶۳؍فیصد کی بہتری درج کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ترقی صرف جنوری ۲۰۱۹ء میں پیش  کئےگئے ہندوستان کے قومی صاف ہوا کے پروگرام (این سی اے پی)  کے لحاظ سے بہت معمولی ہے کیوں کہ  اس کے تحت ’پی ایم‘ آلودگی میں۵ء۲؍ پوائنٹس کی کٹوتی کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
 رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران  وسیع پیمانے پر ہوا کے معیار میں بہتری کے باوجود ہندوستان میں فضائی آلودگی تاحال خطرناک طور پر بہت زیاہ ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین ۳۰؍شہروں میں سے ۲۲؍ ہندوستان کے ہیں۔ہندوستان میں اہم آلودگی کے ذرائع، نقل و حمل، کھانا پکانے کے لئے بائیو ماس کو نذر آتش کرنا، بجلی کی  تیاری، صنعتیں، تعمیر، فضلے کو نذر آتش کرنا اور وقتاً فوقتاً پرالی جلانا وغیرہ شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دہلی کی فضائی آلودگی کا ۲۰؍  سے ۴۰؍ فیصد مخصوص موسم میں کھیتوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK