EPAPER
Updated: January 24, 2020, 11:32 AM IST | Saadat Khan | Mumbai
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جمعہ (آج) کو شام ۴؍بجے ممبئی سینٹرل کے وائی ایم سی اے گرائونڈ میں منعقد ہونےوالے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے جمعرات کو وائی ایم سی اےگرائونڈ اور مدنپورہ میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ممبئی : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جمعہ (آج) کو شام ۴؍بجے ممبئی سینٹرل کے وائی ایم سی اے گرائونڈ میں منعقد ہونےوالے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے جمعرات کو وائی ایم سی اےگرائونڈ اور مدنپورہ میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنپورہ ، بائیکلہ، آگری پاڑہ ، مورلینڈروڈ، ناگپاڑہ اور اطراف کے دیگر علاقوںکے نوجوانوں کے علاوہ برقعہ پوش خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی پروگرام کو کس طرح پُر امن طریقہ سے منعقد کیاجائے اس پرتفصیل سے گفتگوکی گئی۔
پروگرام میں کنہیا کمار کی شرکت متوقع ہے۔یہ پروگرام اے ایم یو المنائی اسوسی ایشن آف مہاراشٹر، مہاراشٹر کالج المنائی اسوسی ایشن ، اسٹوڈنٹ ایکشن فرنٹ اور راشٹریہ سیوا دل کی جانب سے منعقد کیاجارہاہ ے۔