Inquilab Logo Happiest Places to Work

این آر سی کمپنی کے ملازمین کی حمایت میں پرکاش امبیڈکر کلیان پہنچے

Updated: March 05, 2021, 11:23 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

بند پڑی کمپنی کے ملازمین اپنے بقایہ جات کیلئے ۲۰؍دن سے احتجاج کررہے ہیں،پرکاش امبیڈکر کی حکومت پر تنقید

Prakash Ambedkar
پرکاش امبیڈکر مظاہرین کے بیچ خطاب کرتے ہوئے

اپنے دیرینہ مطالبات کو منوانےکیلئے نیشنل ریان کارپوریشن( این آر سی) کے ملازمین کمپنی انتظامیہ اور اڈانی گروپ کے خلاف احتجاج کررہےہیں۔ اس ضمن میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈ کر ملازمین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہر ہ گاہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی ملازمین کے احتجاج کو ہماری حمایت ہے اس لئے کوئی نئی تحریک شروع نہیں کی جائیگی بلکہ مزدوریونین کےساتھ مل کر لڑ ائی کی سمت طے کی جائیگی۔ اس موقع پر پر کاش امبیڈ کر نے ریاستی حکومت اور سماج وادی پارٹی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ 
 کلیان سےنزدیک موہنے میں واقع این آر سی کمپنی کے ملازمین گزشتہ ۲۰؍ روز سے اپنے بقایہ جات کے حصول کیلئےاحتجاج کررہے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر پر کاش امبیڈ کر نے مظاہر ین سے ملاقات کی اور ہر طر ح کی مدد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اور میرا خاندان ‘ تک ہی سر کار محدودہے۔شیو سینا ہند وتوا کا موضوع کبھی نہیں چھوڑے گی۔ بالا صاحب ٹھاکرے کے وقت شیو سینا نے بی جے پی کے اعلیٰ لیڈران سے جھگڑا کر کے بابر ی مسجد مسمار کر نے کاکر یڈ یٹ لیتے ہوئےثابت کیاکہ اس سے بڑی ہند وتوا وادی پارٹی اور کوئی نہیں ہے ۔ اس لئے جب بھی با بری مسجد کا مسئلہ سامنے آئےگا تب سماج وادی پارٹی اور شیو سینا دونوں مختلف نظر آئیں گی ۔موجودہ جاری بجٹ اجلاس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پر کاش امبیڈ کر نے کہا کہ پورے اجلاس کے دوران عام آدمی کا ایک بھی موضوع نہیں اٹھایاگیا ۔ دونوں ہی پارٹیاں محض ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنےکے سوا کچھ اور کام نہیں کررہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف نے پہلے سے ہی سمجھوتہ کر لیا ہے کہ وہ عوام کے مفاد پر کوئی بحث و مباحثہ نہیں کر یں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK