EPAPER
Updated: March 01, 2021, 8:41 AM IST | Staff Reporter | Mumbai
ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر بڑھتی فحاشی اور پیار کا جھانسہ دے کر بد نام کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے صلاح دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت اپنی نجی اطلاعات عام نہ کریں اور کسی سے تصاویربھی شیئر نہ کریں
ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر بڑھتی فحاشی اور پیار کا جھانسہ دے کر بد نام کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے صلاح دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت اپنی نجی اطلاعات عام نہ کریں اور کسی سے تصاویربھی شیئر نہ کریں ۔اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے غیر ضروری میسیج کو یا درخواستوں کو بھی قبول کرنے اور خصوصی طور پر بچوں کو انسٹا گرام ، فیس بک اور ٹویٹر کا استعمال کرنے سے باز رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔
ممبئی پولیس نے شہریوں کے نام جاری کردہ پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ کا بچہ انسٹا گرام یا دیگر سوشل میڈیا پر سرگرم ہے تو اس کی مصروفیات پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کسی مجرمانہ یا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث فرد یا افراد کے رابطے میں تو نہیں آرہا ہے یا پھر سوشل میڈیا کے ذریعے جعلسازی کرنے والوں کے جال میں تو نہیں پھنس رہا ہے۔پولیس نے یہ پیغام اس لئے جاری کیا ہے کیونکہ اکثر سوشل میڈیا چینل پر نابالغوں کو فحاشی کی طرف راغب کیا جاتا ہے اور پھر ان کا استعمال کرکے انہیں ہی بلیک میل کیا جاتا ہے خصوصی طور پر لڑکیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ممبئی پولیس نےسرپرستوں کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو بچوں سے محفوظ رکھیں اور خود بھی کسی انجان افراد کی درخواستوں کو قبول نہ کریں۔