EPAPER
Updated: January 09, 2021, 11:13 AM IST | Waseem Ahmed Patel | Panvel
یہاں کچھی محلہ میں کچھ دنوں سے جھوپڑپٹیوں اور مکانوں پر پراسرار طریقے سے پتھربازی کی جارہی ہے جس سے مکین کافی خوفزدہ ہیں۔ اس سلسلے میں وہاں رہائش پزیر شاہنواز سُرمے نے بتایا کہ شام کو ۷؍ بجے سے رات کے ۱۰؍ بجے کے درمیان وقفے وقفے سے عیدگاہ قبرستان کی طرف سے پتھربرسائے جارہے ہیں۔
یہاں کچھی محلہ میںکچھ دنوں سے جھوپڑپٹیوں اور مکانوں پر پراسرار طریقے سے پتھربازی کی جارہی ہے جس سے مکین کافی خوفزدہ ہیں۔ اس سلسلے میں وہاں رہائش پزیر شاہنواز سُرمے نے بتایا کہ شام کو ۷؍ بجے سے رات کے ۱۰؍ بجے کے درمیان وقفے وقفے سے عیدگاہ قبرستان کی طرف سے پتھربرسائے جارہے ہیں۔ چند نوجوانوں نے وہاں جاکر دیکھا بھی کہ کون پتھر مار رہا ہے لیکن وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔وہ جب واپس آئے تو پھر سے پتھر آنے شروع ہوگئے۔ قبرستان ہونے کی وجہ سے کوئی بھی وہاں زیادہ دیر تک ٹھہرنے کی ہمت نہ کرسکا۔ ان پتھروں سے چھتوں اور پتروں کو نقصان پہنچا ہے۔ لوگ خاص طورسے بچے اور خواتین کافی خوفزدہ ہیں۔ ابھی تک ان پتھروں کی حقیقت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس تعلق سے ابھی تک کسی نے پولیس میں شکایت نہیں کی ہے ۔ تاہم اس نامہ نگار کو کسی نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار کو اس بارے میں بتایا گیا تھاجس کے بعد اس نے بھی وہاں جاکر پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن اسے بھی کوئی نظر نہیں آیا۔ جب اس بارے میں اس نامہ نگار نے پنویل سٹی پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کیا تو سب انسپکٹر ماہویشور نے بتایا کہ’’ ہمیں اس کا کچھ علم نہیں اور کسی نے اس تعلق سے اب تک کوئی شکایت بھی نہیں کی ہے۔ ہمیں آپ کے ذریعے ہی پتھروں کی بارش کے بارے میں معلوم ہوا ہے ، میں پولیس اہلکاروں کو بھیج کر پتہ لگاتا ہوں۔‘‘