EPAPER
Updated: April 23, 2021, 10:33 AM IST | Agency | Mumbai
بیرون ملک سےموصول مثبت اشاروں کے درمیان بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں خریداری کے باعث گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی ہے۔ جمعرات کو شیئر بازار گراوٹ کےساتھ کھلا لیکن کاروباری دن کا اختتام اچھال پر ہوا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو شیئر بازار میں نفٹی کو ۲۵؍سال مکمل ہوگئے ہیں۔
بیرون ملک سےموصول مثبت اشاروں کے درمیان بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں خریداری کے باعث گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی ہے۔ جمعرات کو شیئر بازار گراوٹ کےساتھ کھلا لیکن کاروباری دن کا اختتام اچھال پر ہوا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو شیئر بازار میں نفٹی کو ۲۵؍سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بی ایس ای کا سینسیکس صبح کی گراوٹ سے ابھرتا ہوا ۳۷۴ء۸۷؍پوائنٹس یعنی۰ء۷۹؍ فیصد اضافے کے ساتھ۴۸۰۸ء۶۷؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی۱۰۹ء۷۵؍پوائنٹس یعنی۰ء۷۷؍ بڑھ کر۱۴۴۰۶ء۱۵؍پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل دونوں انڈیکس منگل کو۱۱؍ ہفتوں سے زیادہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئے تھے۔
شیئر مارکیٹ میں جمعرات کو شروع فروخت کا غلبہ رہا جس کی وجہ سے سینسیکس۵۰۰؍پوائنٹس پھسل گیا تھا ۔ لیکن دوپہر ہوتے ہوتے یہ سبز نشان پر لوٹ آیا ۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ۰ء۲۸؍ فیصد کی مضبوطی کے ساتھ۱۹۹۲۱ء۰۷؍پوائنٹس پر اور اسمال کیپ بھی۰ء۵۹؍ فیصد چڑھ کر ۲۰۸۹۸ء۵۳؍ پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک کا شیئر۳ء۶۰؍ فیصد ، ایچ ڈی ایف سی کا۲ء۶۷؍ فیصد ، بجاج آٹو۳ء۳۰؍ فیصد ، ایچ ڈی ایف سی بینک۲ء۲۵؍ فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا۲ء۱۲؍ فیصد مضبوط ہوا ۔ ٹائٹن میں۲ء۷۵؍ فیصد کی گراوٹ رہی ۔
عالمی بازاروں کا کیا حال رہا
بیرون ملک میں بیشتر اسٹاک مارکٹ ہرے نشان میں رہی ۔ ایشیاء میں جاپان کا نکی۲ء۳۸؍ فیصد ، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ۰ء۴۷؍ فیصد اور جنوبی کوریا کاکوسی۰ء۱۸؍ فیصد اضافہ کے ساتھ بند ہوا ۔ دوسری جانب چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۲۳؍فیصد کی گراوٹ میں رہا ۔ جبکہ یورپ میں ابتدائی تجارت میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای ۰ء۰۷؍ فیصد اور جرمنی کا ڈیکس۰ء۴۸؍ فیصد مضبوط ہوا ۔