Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارلیمنٹ پر حملے کی برسی، شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا

Updated: December 14, 2021, 8:12 AM IST | New Delhi

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے اسپیکر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا،وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور دیگر لیڈروں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے کی۲۰؍ ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

Sonia Gandhi paying homage to the martyrs
شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتی ہوئیں سونیا گاندھی

: نائب صدر اور راجیہ سبھا کے اسپیکر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا،وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور دیگر لیڈروں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے کی۲۰؍ ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
  وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’میں ان تمام سیکوریٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو۲۰۰۱ء میں پارلیمنٹ حملے کے دوران ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے تھے۔ ملک کیلئےان کی خدمات اور عظیم قربانی ہر شہری  کیلئے ایک تحریک ہے۔‘‘  وزیرداخلہ نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ’’میں سیکوریٹی فورسیز سے وابستہ ان تمام بہادروں کی ہمت اورشجاعت کو سیلوٹ کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ ہاؤس پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں قوم کے  افتخار کی حفاظت کیلئے اپنی عظیم قربانی  پیش کی تھی۔ اس موقع پر وزیردفاع راج نا تھ سنگھ نے کہا کہ’’ ان  بہادر سیکوریٹی اہلکاروں   کے حوصلہ اور فرض  اور عظیم قربانی کیلئے یہ ملک ان کا مشکور رہے گا۔‘‘
  خیال رہے کہ آج سے۲۰؍ سال قبل۱۳؍ دسمبر۲۰۰۱ء کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے دوران دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ  میںپولیس کے۵؍ اہلکار،  سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون کانسٹبل اور پارلیمنٹ کے ۲؍ سیکوریٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK