Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوی ممبئی :واشی کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان

Updated: November 18, 2021, 8:17 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

یہاں اچانک ایک بڑی دکان میں لگنے والی آگ سے جہاں آس پاس میں افراتفری مچ گئی

Firefighters try to contain a fire in a store. (PTI)
فائرمین دکان میں لگی آگ پر قابو پانےکی کوشش کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی)

 یہاں اچانک ایک بڑی دکان میں لگنے والی آگ سے جہاں آس پاس میں افراتفری مچ گئی۔ وہیں دکان میں لاکھوںر وپے کے سامان خاکستر ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے فائر اہلکاروں نےکافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ اس آتشزدگی میں کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع  اب تک موصول نہیں ہوئی ۔ پولیس نے بھی حادثاتی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  نوی ممبئی فائر کنٹرول روم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نوی ممبئی کے واشی میں سیکٹر نمبر ۱۹؍ میں  وقع مرچنٹ سینٹر میں واقع ’کے ٹو لائٹ ہاؤس ‘ نامی دکان میں اچانک دوپہر    ڈھائی بجے  سے پونے ۳؍بجے کے درمیان دکان کے مالیے پراچانک آگ لگ گئی۔ فائر افسر کے مطابق دکان میں ایک گاہک نے دیکھا کہ  مالیے پر دھواں اٹھ رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلہ میں تبدیل ہوگیا ۔ 
 آتشزدگی کے بعددکان میں موجود آگ بجھانے کے آلہ سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی لیکن آگ کافی پھیل چکی تھی  ۔ اس سلسلے میں نوی ممبئی میں فائربریگیڈ کے ڈویژن آفیسر وی مہاترے  نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔البتہ دکاندار اور مقامی افراد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی ۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر اہلکاروں نے مقامی فائر بریگیڈ اسٹیشن کے علاوہ ایرولی ، کوپر کھیرنے اور بیلا پور فائراسٹیشن سے کئی فائر انجن اور پانی کے ٹینکر منگوائے گئے تھے۔

vashi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK