Inquilab Logo Happiest Places to Work

اروشی روتیلا نے اپنی سالگرہ پر ۱۰؍کلو پیاز کاٹی

Updated: February 27, 2021, 2:11 PM IST | Agency | Mumbai

اروشی روتیلانےبتایاہےکہ انہوں نےکل یعنی ۲۵؍ فروری کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کیا کیا۔انہوں نےویڈیو شیئر کرکے بتایا ہےکہ سالگرہ کی شام کوانہوں نے۱۰؍کلو پیاز کاٹی۔

Urvashi Rautela - Pic : Instagram
اروشی روتیلا ۔ تصویر : انسٹاگرام

 اروشی روتیلانےبتایاہےکہ انہوں نےکل یعنی ۲۵؍ فروری کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کیا کیا۔انہوں نےویڈیو شیئر کرکے بتایا ہےکہ سالگرہ کی شام کوانہوں نے۱۰؍کلو پیاز کاٹی۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے ایک لطیفہ بھی شیئر کیا ہے۔اروشی روتیلانے ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ مشہورشیف براک اوزڈیمیر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔اروشی نےپیاز کو کاٹنے کا سہرا بھی انہیں کے سر باندھاہے۔ اروشی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’شکریہ ، میری سالگرہ کی شام مجھ سے ۱۰؍کلو پیاز کٹوانے کیلئے۔ اوزڈیمیر صرف آپ ہی یہ کام کرواسکتےہیں۔اس کےساتھ انہوں نےلکھا ہے’’ ایک دن میں پیاز کو رُلائوںگی۔‘‘
 اروشی روتیلا نے اس سے قبل اپنی سالگرہ کی تقریب کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ کیک کاٹتے  ہوئےدکھائی دےرہی ہیں۔اس سالگرہ پر اروشی کام کرتی رہی ہیں۔اروشی اس وقت اپنے جدید بین الاقوامی میوزک البم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK