Inquilab Logo Happiest Places to Work

اروشی روتیلا نے اتراکھنڈ کےیومیہ مزدوروں کو کھانے کی اشیا تقسیم کیں

Updated: May 31, 2021, 3:55 PM IST | Agency | Mumbai

حالیہ البم ’ورسیس بے بی‘ سے ہونے والی آمدنی کو انہوں نے نیک کام میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا،اس سے قبل بھی وہ کووڈ ریلیف فنڈ میں مدد کرچکی ہیں

Urvashi Rautela .Picture:INN
اروشی روتیلا۔تصویر :آئی این این

 اروشی روتیلا کا نام بالی ووڈکی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہے جو کووڈ کی وبا میں لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔حال ہی میں ، اروشی نے اپنی تازہ ترین ریلیز ہونے والے البم ’ورسیس بے بی‘ سے ہونے والی آمدنی کووڈ ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کیا ، جس کے بعد اداکارہ کی بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی۔ صرف یہی نہیں ، اداکارہ نے ماضی میں آکسیجن کنسنٹریٹرس بھی تقسیم کیے تھے۔ ایسی صورتحال میں ارووشی ایک بار پھر لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ واضح رہےکہ اب اروشی روتیلا نے اتراکھنڈ کے کوٹ دوار کے یومیہ مزدوروں کو کھانے کی اشیاء عطیہ کی ہیں۔ اگرچہ اروشی ابھی ممبئی میں ہی ہیں ، لیکن ان کے والد منور سنگھ روتیلانے یہ نیک کام انجام دیا ہے۔ اروشی ، جواتراکھنڈ کی رہنے والی ہیں، اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے بہت سارے اچھے کام کرتے ہوئےدیکھی جاتی ہیں۔ ان کا یہ فائونڈیشن غریب اور لاچار لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ کچھ سال قبل اداکارہ نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا تھا ، لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اس پر زیادہ متحرک نہیں ہوسکیں۔ تاہم ، لاک ڈاؤن میں، اروشی اپنے یوٹیوب چینل پر مواد شیئر کرکے بہت سارے ریلیف فنڈز کے لئے رقم اکٹھا کریں گی۔اتنا ہی نہیں ، ممبئی میں تائوتے طوفان کے بعد اروشی روتیلاکوغریب لوگوں میں کھانا اور ماسک بانٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اداکارہ کے آئندہ پروجیکٹس کے بارے میں بات کریں ، تو وہ جلد ہی ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ایک تمل فلم سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اس فلم میں وہ ایک مائکرو بایولوجسٹ اور آئی آئی ٹیئن کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ، وہ رندیپ ہوڈا کے ساتھ ویب سیریز’انسپکٹر اویناش‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK