Inquilab Logo Happiest Places to Work

رکن پارلیمان سپریہ سلے نےکرلا کے نریمن لین میونسپل اردو اسکول کا دورہ کیا

Updated: January 01, 2021, 12:14 PM IST | Saadat Khan | Kurla

مقررہ ۱۰؍ منٹ کے بجائے ۴۵؍منٹ تک جائزہ لیا اور محدود وسائل میں اسکول کو کس طرح بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ کیاگیا اس کیلئے انتظامیہ کی ستائش کی

MP Supriya Sule.Picture :INN
رکن پارلیمان سپریہ سلے ۔ تصویر:آئی این این

 رکن پارلیمان اوراین سی پی کی سینئرلیڈر سپریہ سلے نے جمعرات کومقامی کارپوریٹر سعید ہ خان ، ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹیو آفیسرسریکھا پروڑی اور بیٹ آفیسر الماس افروز کے ہمراہ مشرقی مضافات کے  نریمن لین میونسپل پرائمری اردو اسکول ،کرلا کا دورہ کیا ۔انہوں نے مقررہ  ۱۰؍ منٹ کے  دورے کے بجائے ۴۵؍منٹ تک اس بہترین اسکول کا جائزہ لیا اورمحدود وسائل میں اسکول کو کس طرح بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ کیاگیا ہے ،اس کیلئے انتظامیہ کی ستائش کی ۔ واضح رہےکہ اس اسکول کو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مشرقی مضافات کے ’بیسٹ اسکول‘ کا ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ میٹھی ندی کےکنارے کچی آبادی میں یہ اسکول بیٹھی چال میں جاری ہے جس میں ۹؍کمرے ہیں اور یہاں ۴۷۶؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انتہائی کم وسائل میں اس اسکول نے معیاری تعلیم دینے کیلئے بہترین کام کیاہے۔ کمروں کی عدم دستیابی کی بنا پر چلتی پھرتی لائبریری ، چلتا پھرتا کمپیوٹر اور چلتی پھرتی سائنس لیب دیکھ کر یہ احساس ہوتاہے کہ وسائل کی کمی کا رونا روئے بغیر مسائل کا حل نکالا جاسکتاہے ۔ بالخصوص بالا پروجیکٹ سے سپریا سلے بہت متاثر ہوئیں اور کہاکہ یہ پروجیکٹ پورے مہاراشٹرکے اسکولوں میں جاناچاہئے ۔ اسکول میں دیواروں پر تحریرکردہ علمی پیغامات کو سپریہ سلےنے خوب سراہا اور اسکول کے صدر سے ان کا مینوئل بناکر بھیجنے کامشورہ دیا۔  اس موقع پر بال واڑی کیلئے بنائے گئے کمروں کا سپریہ سلے نے افتتاح بھی کیا۔ اسکول کے صدر اور اسٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے   انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایسا اسکول مہاراشٹر کیلئے باعث فخر  ہے ۔‘‘

kurla Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK