Inquilab Logo Happiest Places to Work

میٹرو کار شیڈ: ایم ایم آر ڈی اے نے کورٹ سے کام شروع کرنے کی اجازت طلب کی

Updated: March 03, 2021, 11:35 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

قلابہ ، باندرہ ، سیپز میٹر رو کاشیڈ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایک بار پھر ممبئی میٹرو ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ای ایم آر ڈی اے ) نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔

Mumbai Metro - Pic : INN
ممبئی میٹرو ۔ تصویر : آئی این این

قلابہ ، باندرہ ، سیپز میٹر رو کاشیڈ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایک بار پھر ممبئی میٹرو ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ای ایم آر ڈی اے ) نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ ایجنسی کی فراہم کردہ اطلاع پر کورٹ نے مذکورہ بالا معاملہ میں حتمی شنوائی کی حامی بھرتے ہوئے سماعت کو ۱۲؍ مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔
 منگل کو مذکورہ بالا کار شیڈ کے رکے ہوئے کام کے تعلق سے ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے وکیل ساکیت مونے نے بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس جی ایس کلکرنی کو بتایا کہ کانجورمارگ کار شیڈ کے سبب میٹرو لائن ۳؍ ۴؍ اور ۶؍ کی تعمیرات کا کام رکا ہوا ہے اگر قلابہ باندرہ ، سیپز ( میٹرو لائن ۔۳) ، کاسر وڈولی  سے وڈالا ( میٹرو لائن ۴)اور لوکھنڈ والا سے وکھرولی ( میٹرولائن ۶؍) کا  رکا ہوا کام شروع نہیں کیا گیا اور اسے مکمل نہیں کیا گیا تو عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔اس کے علاوہ مذکورہ بالا پروجیکٹ کی تعمیرات کا کام روکے جانے سے اس پر خرچ ہونے والی لاگت کا تخمینہ بڑھتا جارہا ہے ۔‘‘  وکیل نے مزید کہا کہ اکتوبر ۲۰۲۰ء میںمیٹرو ٹرین کے کارشیڈ کے لئے کانجورماگ میں ممبئی ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ۱۰۲؍ ایکڑ کی زمین الاٹ کی تھی ۔ وہیں ہائی کورٹ نے ۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۰ء کو مذکورہ بالا کار شیڈ کی تعمیر پر اس وقت روک لگا دی جب مرکزی اور ریاستی حکومت  کے ٹکراؤ کے سبب مرکز نے آرے کالونی کی جگہ کانجورمارگ میں کلکٹر  کے ذریعہ کارشیڈ کے لئے زمین الاٹ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عرضداشت داخل کی تھی ۔
 وکیل نے کہا کہ ’’ میٹرو کارشیڈ ، میٹرو لائن پروجیکٹ کا دل ہے اگر اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی تو پورا پروجیکٹ ادھورا رہے گا ۔‘‘ایم ایم آر ڈی اے نے کہا کہ انہیں کانجورمارگ میں کارشیڈ بنانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔فریقین کی جرح سننے کے بعد کورٹ نے ۱۲؍ مارچ کو  اس پر حتمی سماعت کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK