EPAPER
Updated: October 11, 2020, 9:12 AM IST | Kazim Shaikh | Cheeta Camp
ملزموں کو پھانسی دو ، یوگی حکومت شرم کرو شرم کرو ،مودی حکومت ہائے ہائے،متاثرین کو انصاف دو،ممبئی پولیس زندہ باد یوپی پولیس مرmassive protest against the hathras incident at the cheetah campدہ باد جیسے نعروں سے چیتا کیمپ گونج اٹھا
ہاتھرس میں ۱۹؍ سالہ دلت لڑکی کے ساتھ ہونےوالی شرمناک واردات کےخلاف ایم آئی ایم ،پی ایف آئی اور آغازمہیلا بریگیڈ کی جانب سے احتجاجی مورچہ نکال کر مقامی افراد نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھرس کےدرندوں کوپھانسی دو،یوگی حکومت شرم کرو شرم کرو،متاثرین کو انصاف دو،ممبئی پولیس زندہ باد اور یوپی مردہ باد جیسے نعرے لگائےگئے۔ مظاہرین میں شامل متعدد افراد نے مودی حکومت اوریوگی حکومت کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔
چیتاکیمپ سےرفیق شیخ ( سماجی رکن ) نے بتایا کہ سنیچر کو شام ۴؍بجےچیتاکیمپ کے ڈی سیکٹر مرزا غالب روڈسے احتجاجی مورچہ نکلااور مارکیٹ روڈ ، بالا جی مندر روڈ ہوتےہوئےشام ساڑھے ۶؍بجےڈی سیکٹر ہوتے ہوئے جنتا ہوٹل کے سامنے ختم ہوا۔اس احتجاجی مورچے میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
احتجاج میں شامل رفیق شیخ نےبتایاکہ مظاہرے کے دوران ایم آئی ایم کے مقامی کارپوریٹر شاہنواز عرف شانونےاپنی بات اس شعرسےشروع کی کہ ’’بیٹیوں کی عزت لٹ رہی تھی آبرو بھرے بازار میں ، کہاں گئے وہ چور جو کہتے تھے کہ ہم چوکیدار ہیں۔ ‘‘
شانونےمزیدکہا کہ یہ وہی دیش ہےجہاںپرمہاتما گاندھی اور مہاتما پھلے جیسےمہان انسانوں کا جنم ہوا ۔ اسی دیش میں جھانسی کی رانی پیدا ہوئیں، اسی دیش نے رضیہ سلطانہ جیسی بہادر خواتین کا جنم ہوا۔اسی ملک میں اندرا گاندھی جیسی وزیر اعظم تھیں اورہمارے ملک میں عورتوں کی بہت عزت تھی۔اب کچھ برسوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہاہے۔مودی اور یوگی حکومت شرم کرو اور چلّو بھر پانی میں ڈوب مرو۔‘‘
مظاہرین سے مخاطب ہوکر سابق ایم ایل اے فیاض احمدنےاپنےجذباتی انداز میں کہا کہ ہاتھرس میں ایک دلت بیٹی کےساتھ جوکچھ ہواہے اس سے عالمی پیمانے پر پورے مل کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ ہاتھرس کی صرف اس بیٹی کے ساتھ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ساتھی یہ درندگی ہوئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوپی اور مرکزی حکومت بالکل ناکارہ ثابت ہوئی ہے۔اس لئے ہمارامطالبہ ہے کہ اس میں شامل تمام ملزموں کو سزا دینے کے علاوہ خاطی پولیس اہلکاروںکو بھی فوری طور پر برخاست کیا جانا چاہئے ۔
اسی دوران آغاز مہیلا بریگیڈ کی جنرل سیکریٹری فریدہ داورےنےکہاکہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دینے والےکہاںہیں۔اب ہاتھرس میں دلت بیٹی کے ساتھ ہونے والی حیوانیت پرخاموش کیوںہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پورےیوپی میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہاتھرس کی واردات کے علاوہ بلرام پور،باندہ اور دیگر اضلاع میںخواتین کے ساتھ کئی مظالم سامنے آچکے ہیں اور اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔جاوید شبلی اورعلاقےکےکئی اہم افرادنےبھی اس سلسلےمیںاپنےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس دوران علاقے میں جگہ جگہ پولیس کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا ۔