EPAPER
Updated: March 19, 2021, 9:27 AM IST | Agency | Ahmedabad
سترہ آزاد امیدواروں کو غیر مشروط حمایت دے کراویسی کی پارٹی نے بی جے پی کو اقتدار سے دور کردیا
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) نے گودھرا کے بلدیاتی انتخابات میں زبر ست الٹ پھیر کرتے ہوئے بی جےپی سے اقتدار چھین لیا جو وہاں ۲۰۰۲ء سےقابض تھی ۔۴۴؍ رکنی بلدیاتی کونسل کے انتخابات میں ایم آئی ایم کے۷؍ امیدوار کامیاب ہوئے، بی جے پی کے حصےمیں ۱۹؍ وارڈز آئے جبکہ ۱۷؍ وارڈوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ایم آئی ایم نے ان ۱۷؍ آزاد امیدواروں کی مددسے بی جےپی کو اقتدار سے دور کردیا ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین نے گودھرا میونسپلٹی انتخابات میں امیدواراتار کرریاست کی سیاست میں قدم رکھا اورپہلے ہی داؤ میں بازی مارلی ۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر صابر کابلی والا نے بتایا کہ پارٹی نے بورڈ کی تشکیل کیلئے غیر مشروط طور پر ۱۷؍ آزاد امید واروں کی حمایت کی ہے۔اسی سبب بورڈ کے صدر اور نائب صدر کا عہدہ آزاد امیدواروںسنجے سونی اور اکرم پٹیل کو ملا ہے۔
صابرکابلی والا نےخبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ جیتنے والے ۱۷؍ آزاد امید واروں میں سے ۵؍ غیرمسلم ہیں۔ ان کے ساتھ باڈی تشکیل دے کرہم بی جےپی کو اقتدارمیں واپس آنے سے روک دیا ہے۔۲۸ ؍ فروری کو گودھرا میونسپلٹی کے انتخابات ہوئے تھے ۔ ان میں کانگریس صرف ایک وارڈ میں جیتی ہے۔
گودھرا کے علاوہ اسدالدین اویسی کی پارٹی نے موڈاسا میں بھی ۹؍ سیٹوںپر قبضہ کرنے میں کامیاب رہی اوراس طرح وہ وہاںکی کونسل میں اہم اپوزیشن بن گئی ہے۔اس کے علاوہ احمد میونسپل کارپوریشن میں ایم آئی ایم نے کچھ سیٹیں جیتی ہیں۔ واضح رہےکہ جنوبی گجرات کے مضبوط قبائلی لیڈر چھوٹوواسوا کی بھارتیہ قبائلی پارٹی کےساتھ اتحاد سے ایم آئی ایم نے گجرات کی سیاست میں قدم رکھا ہے۔