Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورونا سے بچنے کیلئے مہاراشٹر میں پابندیاں سخت، ۱۰؍ جنوری سے رات کا کرفیو

Updated: January 09, 2022, 8:41 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ریاست میں اومیکرون اور کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر ریاست میں ۱۰؍ جنوری سے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ا

Strict police blockade at Gargam Chopati.Picture:Inquilab
گرگام چوپاٹی پر پولیس کی سخت ناکہ بندی۔تصویر، انقلاب

ریاست میں اومیکرون اور کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر ریاست میں  ۱۰؍ جنوری سے رات کا کرفیو نافذ کرنے  کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ متعدد پابندیاں بھی سخت کی  جارہی ہیں جس کے سبب رات ۱۱؍ تاعلی الصباح  ۵؍بجے تک  شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ لازمی خدمات  اور انتہائی لازمی ضرورت  کے تحت آنے والے ملازمین پریہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔
  نئے ضابطے کےمطابق ریستوراں کو بھی ۵۰؍  فیصد گنجائش کے ساتھ ہی کھلا رکھنا ہوگااور وہ بھی رات ۱۰؍ بجے تک۔سرکاری دفاتر میںبھی  تحریری اجازت نامہ کے بغیرشہری کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔نئے اصول کے مطابق عوامی ذرائع نقل و حمل میں صرف ان ہی شہریو ںکو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے ۲؍ ویکسین لگوائی  ہے اور ۱۴؍ روز گزر چکے ہیں۔نئی پابندیوں سے متعلق ریاست کے چیف سیکریٹری دیباشیش چکر برتی نے سنیچر کو ۱۵؍ صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کیا ہے۔
 نئی پابندیوں کے مطابق پرائیویٹ دفاتر میں بھی زیادہ سے زیادہ ۵۰؍ فیصد ملازمین کو کام کرنے کا اجازت دی گئی ہے لیکن دفاتر ان ہی ملازمین کو بلایاجاسکتا ہے جنہوں نے ۲؍ ویکسین لگوائی ہیں اور ۱۴؍ روز گزر چکے ہیں۔  
اسکول  اور کالج  ۱۵؍ فروری تک بند
 نئی شرائط کے مطابق اسکول، کالج اور کوچنگ کلاس کو بھی ۱۵؍ فروری۲۰۲۲ء  تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس دوران ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بورڈ امتحانات کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔اس کے علاوہ انتظامی امور کی سرگرمیاں بھی انجام دی  جاسکیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی یو پی ایس سی ، ایم پی ایس سی  اور اسی طرح دیگر امتحانات حسب معمول منعقد کئے جاسکتے ہیں۔
شادی اور دیگر تقریب میں ۵۰؍افراد کی اجازت
   نئے  رہنمایانہ اصول میں شادی بیاہ کی تقریب اور مذہبی ، سماجی یا ثقافتی  یا سیاسی تقریب میں محض ۵۰؍ افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے  جبکہ میت اور آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے ۲۰؍ افراد کو شریک ہونے کی اجازت ہے۔ نئے اصولوں میں سوئمنگ پول ،جم  اور بیوٹی سیلون کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہیئر سیلون کو ۵۰؍ فیصد گنجائشکے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ شہریا ضلع کی سطح پراسپورٹس کا انعقاد کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ میوزیم ، چڑیا گھر ، قلعے اور اسی طرح دیگر تفریحی مقامات کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
شاپنگ مالس میں ۵۰؍ فیصد گاہک
 نئی پابندیوں کے مطابق شاپنگ مالس میں گنجائش  کا ۵۰؍ فیصد شہریو ںکو ہی داخلہ دینے کی ہدایت دی گئی ہےاورمتعلقہ انتظامیہ کو گاہکوں کی تعداد گیٹ پر تحریر کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ شاپنگ مالس میں صرف ان ہی شہریوں کو داخلہ دیاجائے گا  جو پوری طرح ویکسنیٹیڈ ہوں یعنی جنہوں نے دونوں ڈوز مکمل کیا ہے اور دوسری ویکسین کو ۱۴؍ دن گزر چکے ہیں۔شاپنگ مالس کو بھی  رات ۱۰؍ بجے سے صبح ۸؍ بجے تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریستوراں اور سنیما ہال میں بھی کل گنجائش کا ۵۰؍ فیصد ویکسنیٹیڈافرادکو اجازت دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK