EPAPER
Updated: November 03, 2021, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi
دونوں کمپنیوں کے مطابق شراکت سے لاکھوں صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے ، ٹراول بکنگ آسان ہوجائے گی ، ادائیگی میں سہولت ہوگی
امیزون پے اور ٹراول گروپ میک مائی ٹرپ لمیٹڈ ذیلی کمپنی میک مائی ٹرپ نے امیزون ڈاٹ ان پر سفری خدمات فراہم کرنے کیلئے ایک طویل المدتی شراکت کا اعلان کیا ہے۔ امیزون نے منگل کو بتایا :’’ اس شراکت کے تحت امیزون ڈاٹ ان پر ٹراول خدمات مہیا کی جائیں گی جس میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ دونوں شامل ہیں۔یہ شراکت امیزون پے کو ایک بہتر تجربہ کرنے اور میک مائی ٹرپ کی سفر ی خدمات کے ذریعہ گاہکوں کو زیادہ فائدہ پہنچانے میں مدد کرے گی۔‘‘ اس سلسلے میں میک مائی ٹرپ کے ، شریک بانی اور گروپ سی ای او راجیش ماگو نے کہا:’’ ہم امیزون کے ساتھ شراکت کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ اس کمپنی نے پوری دنیا میں آن لائن خریدوفروخت کے طریقے کو بدل دیا ہے۔ کورونا وباء کی وجہ سے لوگ ڈیجیٹل کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ اس شراکت کے ساتھ ہم نئے صارفین کیلئے ٹراول بکنگ کو بہت زیادہ آسان بنانے کیلئے پرجوش ہیں تاکہ آن لائن ٹراول بکنگ کا دائرہ بڑھایا جا سکے۔ ‘‘ دوسری جانب امیزون پے کے سی ای او اور نائب صدر مہیندر نیرورکر نے کہا: ’’امیزون پے پرہمارا مقصد ادائیگی کے عمل کو آسان بنا کر اپنے صارفین کو ایک قابل اعتماد، آسان اور پرلطف تجربہ فراہم کرنا ہے۔ میک مائی ٹرپ کے ساتھ شراکت سے ہمارے لاکھوں صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور وہ ملک میں بہترین خدمات اور آفر کا انتخاب کر سکیں گے جس سےامیزون پے کے ذریعہ آسانی سے ادائیگی ہوگی۔ ساتھ ہی پورے سفر کو مزید آسان بنایا جائے گا۔‘‘