EPAPER
Updated: October 29, 2020, 7:57 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
حکومت نے ریلوے کو تجویز روانہ کی،عام آدمی کو فی الحال طے شدہ اوقات میں ہی سفر کی اجازت ہوگی، بھیڑ بھاڑ کے وقت کیوآر کوڈ لازمی ممبئی میں عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرین سروس جلد بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے البتہ ابتدا میں عام مسافر طے شدہ اوقات میں ہی سفر کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے منگل کو اپنی جانب سے ایک تجویز ریلوے انتظامیہ کو بھیج دی ہے۔
ممبئی میں عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرین سروس جلد بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے البتہ ابتدا میں عام مسافر طے شدہ اوقات میں ہی سفر کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے منگل کو اپنی جانب سے ایک تجویز ریلوے انتظامیہ کو بھیج دی ہے۔
ریاستی حکومت نے اپنی تجویز میں عام مسافروں کے لئے لوکل ٹرینیں شروع کرنے کی نہ صرف سفارش کی ہے بلکہ اپنی جانب سے اوقات بھی مقرر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان اوقات میں عام مسافروں کو سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس سے یہ امید ہوچلی ہے کہ حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے باہمی صلاح و مشورے کے بعد جلد ہی عام مسافروں کو سفر کی اجازت مل سکتی ہے۔
ریاستی حکومت کے ڈیزاسٹر اینڈ ری ہیبی لیٹیشن سیکریٹری کشور راجے نمبالکر کی جانب سے ریلوے کو لکھے گئے مکتوب میںمسافروں کے سفر کیلئے جو نظام الاوقات تجویز کیاگیا ہے وہ باکس میں دیکھا جاسکتاہے۔
ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او سمیت ٹھاکر حکومت کی جانب سے تجویز ملنے کی تصدیق کرتےہوئے نمائندہ انقلاب کو بتایا ہے کہ ’’ ہم ریلوے منترالیہ کو اس سے آگاہ کرائیں گے۔ ریاستی حکومت نے لوکل ٹرینیں چلانے کی سفارش کے ساتھ جو اوقات مقرر کیے ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی صلاح و مشورہ کے بعد حکومت کو جواب دیا جائے گا کہ اس کا نفاذ کس طرح ممکن ہے۔ ‘‘سینٹرل ریلوے کے سینئر پی آر او اے کے جین نے بھی یہی باتیں دہرائیں اور کہا کہ ریاستی حکومت کی تجویز کا جلد ہی جواب دیا جائےگا۔