EPAPER
Updated: March 26, 2021, 10:12 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan
طبی خدمات کیلئےنئےاسپتال،نیا میڈ یکل کالج اورکشادہ سڑ کیں بنانے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈمختص
گزشتہ روز کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی) کے میونسپل کمشنر نےاسٹینڈ نگ کمیٹی کے ہال میں رواں سال کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں حفظان ِ صحت پر زیادہ زور دیتے ہوئے شہر یوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
کوروناجیسی مہلک وبائی بیماری سے پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میونسپل کمشنر وجے سوریہ ونشی نےنئےاسپتال،نیا میڈ یکل کالج اور جد ید طبی خدمات اور کشادہ سڑ کیں بنانے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈمختص کیا۔ میونسپل کمشنرنے رواں مالیاتی سال ۲۲۔۲۰۲۱ءمیں ۱۵۹۱؍ کروڑ ۸۴؍ لاکھ روپے آمد نی اور۱۲۶۰؍ کروڑ ۸۱؍ لاکھ روپے خرچ کا بجٹ پیش کرتےہوئے ۳۳۰؍ کروڑ ۹۶؍ لاکھ روپے کی بچت کو منظوری دی۔کے ڈی ایم سی کے کارپوریٹرز کی میعاد ۱۱؍نومبرکوختم ہو چکی ہےچونکہ مہاراشٹرمیں کورونا کے معاملات بڑ ھتےہی جارہے ہیں اس لئے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن منعقد نہیں ہو سکےہیں۔ لہٰذا میونسپل کمشنر وجے سوریہ ونشی نے بطور ایڈ منسٹریٹر امسال کابجٹ پیش کیا اور اُسے منظوری بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ مارچ ۲۰۲۰ء سے کورونا کے معاملات بڑ ھنےلگےتھے اُس وقت کے ڈی ایم سی کے پاس محض۶۵؍ بیڈ تھے وہیں آج ۵؍ہزار ۸۶۷؍ بیڈ موجودہیں۔ کورونا کی روک تھام کیلئے ابھی تک ۱۳۵؍ کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے۔امسال کےبجٹ میں ۹۷؍ کروڑ روپے خرچ کر نے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلیان اور ڈومبیولی میں ۴؍ ڈائلیسس سینٹر قائم کئے جائیں گے، موڈیولر آپریشن تھیٹر،پیتھا لوجی لیب، ریڈیو لوجی اور میڈ یکل کالج جیسی سہولیات شروع کی جائیگی۔ ۲۲؍ اہم راستوں، ۱۳؍ تالابوں اور میدانوں کی تزئین کاری کی جائیگی۔ ۲۰؍ جگہوں پر سگنل سسٹم نصب کیا جائیگا وہیں ۸۷۷؍ مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سال پرا پرٹی ٹیکس اور پانی کے ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔