Inquilab Logo Happiest Places to Work

طالبان پرتنقیدکرنےوالےسنگھ پریوار کے حامیوں کوآئینہ دکھانےپرجاوید اخترکوانتباہ

Updated: September 06, 2021, 11:19 AM IST | Agency | Mumbai

بی جےپی کے رکن اسمبلی رام کدم نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،بصورت دیگر ان کی یا ان کے خاندان کے کسی فرد کی کوئی فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی

BJP workers protesting against Javed Akhtar.Picture:INN
جاوید اختر کے خلاف بی جےپی کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

طالبان کاموازنہ آر ایس ایس سے کرنے پر برہم بی جےپی لیڈر اور رکن اسمبلی رام کدم  نے جاوید اختر کی کوئی بھی فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے۔ رام کدم کے مطابق جب تک جاوید اختر سنگھ پریوار   سے ہاتھ جوڑ کر معافی نہیں مانگ لیتے تب تک ایسی کوئی فلم ریلیز نہیں ہونے دی جائے گی جس سے وہ کسی بھی طرح سے وابستہ ہیں۔  اس  کے علاوہ بی جےپی  لیڈروں کی جانب سے سنیچر کو اور اتوار کو جاوید اختر کے خلاف احتجاج بھی کیاگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق رام کدم نے نہ صرف جاوید اختر کو فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے بلکہ اتوار کو انہوں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان بھی کیا۔  یاد رہے کہ جاوید اختر نے جمعہ کو این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ آر ایس ایس ،وی ایچ  پی اور بجرنگ دل  کے حامیوں کواپنا بھی محاسبہ کرنا چاہئے۔ اس میں  کوئی شک نہیں کہ طالبان قابل ملامت ہیں...ان میں بربریت ہے مگر جن کی حمایت آپ کررہے ہیں وہ اُن (طالبان) سے کس طرح مختلف ہیں؟‘‘ اپنے ۲۵؍ منٹ کے انٹرویو میں  انہوں  نے  مزید کہا ہے کہ ہندوستان میں کچھ لوگ سماج میں  انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ  طالبان ایسے لوگوں میں ’’جو طالبان جیسے بننا چاہتے ہیں‘‘ غیر معمولی مشابہت دیکھتے ہیں۔  جاوید اختر کے اس انٹرویو    کے خلاف سنیچر کو ہی بی جےپی کی یوتھ ونگ نے  احتجاج کیا جس کا سلسلہ اتوارکو بھی جاری رہا۔ جاوید اختر کے انٹرویو پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر میں بی جےپی  کے رکن اسمبلی رام کدم نے ویڈیو جاری کرکے دھمکی دی ہے کہ جب تک  وہ  معافی نہیں مانگ لیتے تب تک ان کی ان کے خاندان کے کسی فرد کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہونے دی جائےگی۔  بی جےپی لیڈر کے مطابق اس وقت ملک کو سنگھ پریوار سے وابستہ  افراد چلا رہےہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK