Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی کامیڈین کا دبئی کیلئےتوہین آمیز گانا عرب ممالک میں وائرل

Updated: February 10, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پرامارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پرامارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق گانا عربی زبان میں ہے جس کےنیچے گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوںمیں دکھایا گیا ہے۔ گانے کو اب تک ہزاروں بار دیکھا اور ٹویٹ کیا جاچکا ہے۔گانا شروع کرنے سے پہلے نوئیم اپنےافتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔گانے کے بول میں درجہ ذیل جملے کسے گئے ہیں:
دبئی، دبئی، دبئی، دبئی
کاش سارے ہی عرب دبئی جیسے ہوتے، وہ ہمیں پانی میں نہیں ڈبوئیں گے
ایسے عرب سے بہتر کوئی چیز نہیں جس کے پاس لاکھوں ہوں
اور جو نکبۃ(۱۹۴۸ءمیںلاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کا واقعہ) بھول چکے ہیں
وہ فلسطین کو بھول چکے ہیں
دبئی دبئی، ابھی بھی امید باقی ہے
عربوں کے ضمیر خاک ہو رہے ہیں اور دبئی کی طرح ہی
وہ بھول گئے کہ ہم نے غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے
اور کتنا ہی اچھا ہو کہ سارے عرب دبئی جیسے ہوں
میں تمہیں چیک پوائنٹس پر حراست میں لوں گی
اور پھر ٹاورز پر کھڑے ہوکر سیلفی لوں گی
دبئی، دبئی، دبئی، دبئی، دبئی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK