Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپاڑہ پر غریبوں کےلئے’کمیونٹی فریج ‘ کا افتتاح

Updated: September 07, 2020, 9:17 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

فریج میں رکھے کھانےپینے کی اشیاء مہیا، ضرورتمند اپنی ضرورت کے مطابق نکال کر استعمال کرسکتےہیں

Nagpada - Pic : INN
ناگپاڑہ ۔ تصویر : آئی این این

غریبوں اور بھوکوںکی بھوک مٹانےکیلئے آل مین اینڈ وومین اسوسی ایشن فار ہیلپنگ ہیومنٹی آل ویز (اے ایم اے ایف ایچ ایچ اے) نامی سماجی ادارہ نے ’کمیونٹی فریج‘ پروجیکٹ کا آغاز کیاہے ۔ اس کے ذریعے ایک خاص مقام پر جہاں غریبوں اور مجبوروں کی تعداد زیادہ دکھائی دیتی ہے وہاں ایک فریج میں کھانے پینے کی اشیاء مہیا کی جائےگی ۔ ضرورتمند اپنی ضرورت کےمطابق فریج سے کھانے پینےکی اشیاء نکال کر استعمال کر سکیں گے۔   اتوارکو ناگپاڑہ جنکشن پر ایک کمیونٹی فریج کا افتتاح رکن اسمبلی امین پٹیل کےہاتھوں کیا گیا ۔  
 مذکورہ ادارہ کی سرپرست زہرہ مربی والانے بتایاکہ ’’ کووڈ۱۹؍ اورلاک ڈائون میں جس طرح کے حالات ہیں  اس سے سب آگاہ ہیں۔ بے روزگاری سے لوگ مالی مشکلات میں مبتلاہیں۔ ایسےمیں پسماندہ طبقے کے افراد ۲؍وقت کی روٹی کا انتظام نہ ہونے سے  بہت پریشان ہیں۔ ہم نےفیصلہ کیاہےکہ مخصوص علاقوںمیں جہاں اس طرح کے زیادہ لوگ ہیں وہاں کمیونٹی فریج کا سسٹم رائج کریں  ۔ فریج میں کھانے پینےکی اشیاء فراہم کی جائے گی جنہیں کھانے کی خواہش ہو وہ فریج  سےاپنی پسند کی چیز نکال کر کھاسکتےہیں۔ فی الحال ہم اپنے ممبروں سے جمع ہونےوالی ماہانہ فیس کی مدد سے کھانے پینے کی اشیاءمہیاکررہے ہیں ۔ ساتھ ہی جہاں کمیونٹی فریج متعارف کرایا جارہا ہے وہاںکےمقامی لوگوںسے اپیل کی جارہی ہےکہ وہ اپنی قوت کے مطابق فریج میں کھانے پینے کی اشیاء رکھ کر اس مہم کو کامیاب بنانےکی کوشش کریں۔ اگر کسی کے گھرمیں ۴؍افراد کا کھانا بنتا ہے ، اسی کھانےمیں ایک فرد کاکھانا زیادہ بنا کر اس فریج میں رکھ دیں تو کسی غریب کی بھوک مٹ سکتی ہے۔ اسی طرح مقامی ہوٹلوں میںبچ جانےوالا کھانا بھی اس فریج میں رکھا جاسکتاہے ۔‘‘ انہوں نےکہاکہ ’’ ناگپاڑہ سے قبل مرول میں ہم نے پہلا کمیونٹی فریج رکھ کر مہم کی شروعات کی تھی۔ ناگپاڑہ کے فریج میںویج پلائو، پھل، لسی ، چھاچھ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء رکھی تھی ۔یہ تمام اشیاء ۱۵؍ منٹ میں ختم ہوگئی کیونکہ اس علاقےمیں پریشان حال مجبور اور فقیر بڑی تعدادمیں موجودہیں۔ جلد ہی  ڈونگری میں بھی اس طرح کے کمیونٹی فریج متعارف کرانےکا منصوبہ ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK