Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا سے بھیونڈی، میرا روڈ، ملنڈ اور دیواکیلئے بس سروس کا افتتاح

Updated: January 08, 2021, 9:54 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

ممبرا ریلوے اسٹیشن سے بھیونڈی (شیواجی چوک)، میرا روڈ، ملنڈ ریلوے اسٹیشن اوردیوا تک ۴؍ نئی میونسپل بس سروس کا آغازجمعرات سے کیا گیا۔ ان بس سروسیز کا افتتاح کابینی وزیر اور مقامی رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوںہوا۔

TMT Bus - Pic : MidDay
ٹی ایم ٹی بس ۔ تصویر : مڈ ڈے

ممبرا ریلوے اسٹیشن سے بھیونڈی (شیواجی چوک)، میرا روڈ، ملنڈ ریلوے اسٹیشن اوردیوا تک ۴؍ نئی میونسپل بس سروس کا آغازجمعرات سے کیا گیا۔ ان بس سروسیز کا افتتاح کابینی وزیر اور مقامی رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوںہوا۔ اس موقع پر ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایم گیٹ کے نیچے ۴؍ روٹس کی بسوں کو پھولوں سے سجایا گیا تھا حالانکہ کچھ تنازع کے سبب ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ممبرا ریلوے اسٹیشن کے پاس بنائے گئے نئے بس ڈپو میں بسوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
 ٹی ایم ٹی ذرائع کے مطابق بھیونڈی  (شیواجی چوک ) سے ممبرا کیلئے  ایک بس صبح ۹؍  بجے روانہ ہو گئی جبکہ ممبرا ریلوے اسٹیشن سے بھیونڈی کیلئے شام ۶؍ بجے روانہ کی جائے گی۔ اس طرح ابتدا میں ۲؍ بسیں چلائی جائیں گی۔ اس  موقع پر شمیم خان کے علاوہ ٹی ایم ٹی کمیٹی کے چیئرمین ولاس جوشی اور سینئر لیڈر سید علی اشرف ،ممبرا وارڈ کمیٹی کی چیئرپرسن  اور دیگرلیڈران موجود تھے۔
  اس موقع پر شمیم خان نے کہا کہ ’’ کابینی وزیر  جتیندر اوہاڑ کی سرپرستی اور ٹی ایم ٹی کے تعاون سے جمعرات سے بھیونڈی، میرا روڈ ، ملنڈ ریلوے اسٹیشن اور ایک بس دیوا کیلئے چلائی جائے گی۔ ابتدا میں یہ بسیں ۲؍  پھیری لگائیں گی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ممبرا سے ممبئی آمد و رفت کرنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے جلد ہی ممبرا  ریلوے  اسٹیشن سے ممبئی( منترالیہ) تک  بس سروس شروع کی جائے گی۔ ٹی ایم ٹی چیئرمین   نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ بس سروس ۱۵؍ دن میں شروع کی جائے گی۔‘‘شمیم خان اور کارپوریٹر اشرف (شانو) پٹھان نے یقین دلایا کہ ان بس سروسیز سے ممبرا کوسہ کے شہریوں کو ممبئی ، میرا روڈ ، بھیونڈی اور دیوا جانے کیلئے سہولت ملے گی۔
 ٹی ایم ٹی چیئر مین ولاس جوشی  سے استفسار کرنے پرانہوںنے بتایا کہ شمیم خان کی سالگرہ کے موقع پر ۷؍  جنوری سے یہ بس سروسیز شروع کی جارہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK