Inquilab Logo Happiest Places to Work

فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں جیو کا جلوہ برقرار

Updated: December 14, 2021, 11:18 AM IST | Agency | New Delhi

ایئرٹیل اورووڈا آئیڈیا کی بھی اچھی کارکردگی ،جیو کی اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۲۴ء۱؍ ایم بی پی ایس ناپی گئی،اکتوبر میںاسپیڈ۲۱ء۹؍ ایم بی پی ایس تھی

Reliance Jio Chairman Mukesh Ambani.Picture:INN
ریلائنس جیو کے چیئرمین مکیش امبانی ۔ تصویر: آئی این این

:ملک کی معروف  صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر۴؍ جی ڈاؤن لوڈاسپیڈ کے معاملہ میں اول درجہ پر رہی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے ذریعہ ماہ نومبر کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط فور جی ڈاؤن لوڈا سپیڈ۲۴ء۱؍ ایم بی پی ایس ناپی گئی۔  اکتوبر کے مقابلے اس میں۲ء۲؍ایم بی پی ایس کی تیزی دیکھنے کو ملی۔ اکتوبر کے مہینے میں جیو کی اوسط۴؍ جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۲۱ء۹؍ ایم بی پی ایس تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جیو کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنیوں، ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا) کی فور جی اسپیڈ میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے لیکن حسب سابق اس مرتبہ بھی ریلائنس جیو نے اوسط فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی کوزبردست فرق کے ساتھ مات دی۔ نومبرکے مہینے میں جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل  سے۱۰ء۲؍ایم بی پی ایس اور وی انڈیا سے۷ء۱؍ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ ریلائنس نے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل۴؍جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ  میں تیزی درج کی ہے۔ ایئر ٹیل لگاتار پچھلے کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے۔
 خیال رہے کہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہی  ہے لیکن اپریل۲۰۲۱ء تک ٹرائی دونوں کے اعد اد و شمار الگ الگ بتاتا تھا۔ مئی کے مہینے سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے۔  ووڈا فون۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر کے مہینے میں کمپنی  کی اوسط۴؍ جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں اکتوبر سے۱ء۴؍  ایم بی پی ایس کا اضافہ درج کیا گیا۔ نومبر میں وی آئی انڈیا کی اوسط ۴؍ جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۱۷ء۰؍  ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ گزشتہ کئی مہینوں سے وی آئیڈیا دوسرے نمبر پر قائم ہے اور بھارتی ایئر ٹیل کو اس نے تیسرے نمبر پر کردیا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کی طرح اوسط۴؍جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر ہے۔ نومبر کے مہینے میں کمپنی کی اوسط اَپ لوڈ اسپیڈ۵ء۶؍ایم بی پی ایس ناپی گئی۔۸ء۰؍ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط۴؍ جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری۔ اس کی اپ لوڈ سپیڈ۷ء۱؍ایم بی پی ایس تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK