Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایچ ڈی ایف سی بینک پر ڈجیٹل لین دین اور نئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر پابندی

Updated: December 04, 2020, 10:50 AM IST | Agency | New Delhi

پرائیویٹ سیکٹر بینک کے ڈیٹاسینٹر میںگزشتہ ماہ کام کاج متاثر ہونے پر آر بی آئی نے حکم جاری کیا

HDFC Bank.Picture :INN
ایچ ڈی ایف سی بینک ۔ تصویر:آئی این این

نجی شعبہ کے بینک ایچ ڈی ایف سی نےجمعرات کو کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نےاس سے اپنی آئندہ ڈجیٹل کاروبار سےمتعلق سرگرمیوں اور نئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کے عمل کو بند کرنے کو کہا ہے۔ ملک کے مرکزی بینک نےایچ ڈی ایف سی کے ڈیٹا سینٹر میں گزشتہ مہینے کام کاج کے متاثر ہونے کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے۔ خبروں کے مطابق ایچ ڈی ایف سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’آر بی آئی نےایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ کے لئے۲؍دسمبر۲۰۲۰ءکو ایک حکم جاری کیا ہے، جو گزشتہ ۲؍برسوںمیںبینک کی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور پیمنٹ بینکنگ میں پیش آنے والی دقتوں سےمتعلق ہے۔ اس میں حال ہی میں۲۱؍ نومبر۲۰۲۰ءکو پرائمری ڈیٹا سینٹر میں بجلی بند ہو جانے کےسبب بینک کی انٹرنیٹ بینکنگ اور نظام ادائیگی کا بند ہو جانا شامل ہے۔‘‘ ایچ ڈی ایف سی بینک نےکہا کہ ’’آر بی آئی نے اپنےحکم میں بینک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پروگرام ڈجیٹل۲ء۰؍اور مجوزہ آئی ٹی ایپلی کیشنوں کے تحت آئندہ ڈجیٹل لین دین کی سرگرمیوں اور نئے کریڈٹ کارڈگاہکوں کی سورسنگ کوبند کر دے۔ نیز بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ کوتاہیوں کی جانچ کریں اور جوابدہی طے کریں۔‘‘ ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ گزشتہ ۲؍ برسوں میں اس نے اپنے آئی ٹی نظام کو مضبوط کرنے کیلئےکئی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بینک نے کہا کہ وہ ڈجیٹل بینکنگ چینلوں میں حالیہ پیش آنے والی دقتوں کو دور کرنے کے تئیں سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک کے بیان میں امیدظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ کریڈٹ کارڈ، ڈجیٹل بینکنگ چینلوں اور موجودہ کام کاج پر آر بی آئی کے حکم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بینک کا خیال ہے کہ ان اقدامات سے اس کے کاروبار پر بھی کوئی اثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK